نہ جنوں رہا، نہ پری رہی

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی
نہ تو تُو رہا، نہ تو میں رہا، جو رہی سو بے خبری رہی

شۂ بے خودی نے عطا کیا، مجھے اب لباسِ برہنگی
نہ خرد کی بخیہ گری رہی، نہ جنوں کی پردہ دری رہی

چلی سمتِ غیب سے اک ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیا
مگر ایک شاخِ نہالِ غم جسے دل کہیں سو ہری رہی

نظرِ تغافلِ یار کا گلہ کس زباں سے کروں بیاں
کہ شرابِ حسرت و آرزو، خمِ دل میں تھی سو بھری رہی

وہ عجب گھڑی تھی کہ جس گھڑی لیا درس نسخۂ عشق کا
کہ کتاب عقل کی طاق پر جو دھری تھی سو وہ دھری رہی

ترے جوشِ حیرتِ حسن کا اثر اس قدر ہے یہاں ہوا
کہ نہ آئینے میں جِلا رہی، نہ پری میں جلوہ گری رہی

کیا خاک آتشِ عشق نے دلِ بے نوائے سراج کو
نہ خطر رہا، نہ حذر رہا، جو رہی سو بے خطری رہی

 
Last edited by a moderator:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں، سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا
جب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)


بچپن کے دُکھ کتنے اچھے ہوتے تھے
تب تو صرف کھلونے ٹوٹا کرتے تھے

وہ خوشیاں بھی جانے کیسی خوشیاں تھیں
تتلی کے پر نوچ کے اُچھلا کرتے تھے

چھوٹے تھے تو مکرو فریب بھی چھوٹے تھے
دانہ ڈال کر چڑیاں پکڑا کرتے تھے

پاؤں مار کر بارش کے پانی میں
اپنی ناؤ آپ ڈبویا کرتے تھے

اپنے جل جانے کا بھی احساس نہیں تھا
جلتے ہوئے شعلوں کو چھیڑا کرتے تھے


اب تو اک آنسو بھی رُسوا کر دیتا ہے
بچپن میں جی بھر کے رویا کرتے تھے

 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
اس میں شکریہ کی کیا بات ہے ...مجھے خود بہت پسند ہے


کل سے میں نہ پری رہی پر لکھنے کا پلاٹ بنا ریا تھا، پھر سراج دکنی کی غزل سننے کو دل کرنے لگا تھا، میرے سرچ کرنے سے پہلے ہی آپ نے لگا دی،
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)


کل سے میں نہ پری رہی پر لکھنے کا پلاٹ بنا ریا تھا، پھر سراج دکنی کی غزل سننے کو دل کرنے لگا تھا، میرے سرچ کرنے سے پہلے ہی آپ نے لگا دی،

ہم دماغ پڑھتے ہیں لوگوں کے ..کہ کیا چل رہا ہے


:)
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
کٹ ہی گئی جدائی بھی، کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے، میرے بھی دن گزر گئے
تو بھی کچھ اور اور ہے، ہم بھی کچھ اور اور ہیں
جانے وہ تو کدھر گیا، جانے وہ ہم کدھر گیے
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں ..امریکہ تک پوھنچ گئی ہوں


کیسے پہنچی؟ میرا مطلب بائی برتھ یا .......
میرا تھریڈ پردہ اٹھتا ہو، پڑھئے، اگر ایسا ہے جواب نہ دیں، پر استانی جی کی طرح ناراض نہ ہونا۔
 
Last edited:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
کٹ ہی گئی جدائی بھی، کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے، میرے بھی دن گزر گئے
تو بھی کچھ اور اور ہے، ہم بھی کچھ اور اور ہیں
جانے وہ تو کدھر گیا، جانے وہ ہم کدھر گیے

واہ واہ بہت خوب، کدھر تھے جناب
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
خبر تحیر عشق سن نه جنوں رہا نه پری رہی
نه تو توُ رہا، نه تو میں رہا ،جو رہی سو بے خبری رہی

شہهِ بے خودی نے عطا کیا مجهے اب لباسِ برہنگی

نه خرد کی بخیه گری رہی نه جنوں کی پرده دری رہی

چلی سمتِ غیب
سیں اک ہَوا که چمن سرور کا جل گیا
مگر ایک شاخِ نہالِ غم، جس دل کہیں سو ہری رہی

نظرتغافلِ یار کا گله کس زُباں
سیںکروں بیاں
کہ شرابِ صد قدح آرزُو خُم دل میں تهی سو بهری رہی

وه عجب گهڑی تهی که جس گهڑی لیا درس نسخهِ عشق کا

که کتاب عقل کی طاق پر جیوں دهری تهی تیوں دهری رہی

تیرے جوشِ حیرتِ حسن کا اثر اس قدر
سیں عیاں ہوا
که نه آئینے میں جِلا رہی نه پری کوں جلوه گری رہی

کیا خاک آتش عشق نے دلِ بے نوائے سراج
کوں
نه خطر رہا ، نه حذر رہا مگر ایک بے خطری رہی




سراج اورنگ آبادی
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کیسے پہنچی؟ میرا مطلب بائی برتھ یا .......
میرا تھریڈ پردہ اٹھتا ہو، پڑھئے، اگر ایسا ہے جواب نہ دیں، پر استانی جی کی طرح ناراض نہ ہونا۔

امریکہ میں پیدا ہونے والوں کو شاز ہی پاکستان سے کوئی دلچسپی ہو ..ان کا تو وطن ہی یہ ہے

تھریڈ کا لنک دے دیں ..بلکہ مجھے ٹیگ کر دیا کریں ..اچھا لکھتے ہیں ..پڑھنے میں مزہ آتا ہے
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
امریکہ میں پیدا ہونے والوں کو شاز ہی پاکستان سے کوئی دلچسپی ہو ..ان کا تو وطن ہی یہ ہے

تھریڈ کا لنک دے دیں ..بلکہ مجھے ٹیگ کر دیا کریں ..اچھا لکھتے ہیں ..پڑھنے میں مزہ آتا ہے

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?452188-پردہ-اُٹھتا-ہو
میں کس طرح آپ کو ٹیگ کروں ذرا گائیڈ کیجئے،
میں نے دیکھا وطن سے باہر نکل کر، وطن سے محبت بڑھ جاتی ہے
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
ادھر ہی تھے جناب بس تھوڑی مصروفیت تھوڑی روٹین

کٹ ہی گئی جدائی بھی،۔۔۔ پڑھ کر بے اختیار داد دینے کو دل چاہا، کیوں؟ جانے دیں اس بات کو،
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)

کٹ ہی گئی جدائی بھی،۔۔۔ پڑھ کر بے اختیار داد دینے کو دل چاہا، کیوں؟ جانے دیں اس بات کو،
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے


وجہ بتانے کی ضرورت نہیں آئی کین انڈرسٹینڈ

:lol::lol:
 

Back
Top