نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کی فوری نجکاری کو ناگزیر قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدار پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم اجلاس ہواجس میں وزیراعظم کوقومی ایئر لائنز کی نجکاری سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس موقع پر پی آئی اے کی نجکاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ قومی ایئر لائنز کی جلد از جلد نجکاری کی جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور کہ پی آئی کاے کی نجکاری کے علم کو وزارت نجکاری کی زیر نگرانی جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔