نگران پنجاب حکومت کےپرویز الہی کومقدمے سےڈسچارج کرنےوالے جج پرسنگین الزامات

7punajapavrvz.jpg

سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز گرفتار کیے جانے کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ اگر وہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

نگران پنجاب حکومت کی طرف سے چودھری پرویزالٰہی کو رہا کرنے والے جج غلام مرتضیٰ ورک کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیاگیا ہے۔

پنجاب کی نگران حکومت کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے چودھری پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم جاری کرنے والے جج غلام مرتضی ورک کے ٹویٹر پیغامات کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: چودھری پرویز الٰہی کی آج میگا کرپشن سکینڈل میں رہائی کا حکم دینے والے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک سیاسی طور پر پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی ظاہر ہو رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق غلام مرتضیٰ ورک اس وقت اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کے انتہائی اہم کیسز کو دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف ان کا جھکائو اور ان کے عجلت میں جاری کیے گئے فیصلے اور سوشل میڈیا پیچز سے واضح طور پر ظاہر ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پروفائل سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ وہ تحریک انصاف سے سیاسی طور پر وابستہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1664624162869063683
دریں اثنا نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا فیصلہ عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔ میگا کرپشن سکینڈل میں فوری طور پر ریلیف دینے والے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی واضح ہے۔ اسے جج نے پہلے بھی 5 مقدموں میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ریلیف دیا۔

https://twitter.com/x/status/1664616246334324736
سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے عامر میر کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں لکھا کہ: جج کی سیاسی وابستگی ہو شاید نا ہو، کیس کے فیصلے پر تنقید بھی کی جا سکتی ہے لیکن سوال یہ ہے کیا نگران حکومت کے وزیر کا یہ کام ہے کہ وہ مجسٹریٹ کی سیاسی وابستگی بارے بتائے؟ دوسری جانب کورٹ میں موجود صحافی کے مطابق اینٹی کرپشن والے اپنا ابتدائی کیس بھی کورٹ کے سامنے stablish نہیں کر سکے!

https://twitter.com/x/status/1664621690091978752
احمد وڑائچ نے ردعمل میں لکھا کہ: پرویز الٰہی کیخلاف ایک مقدمہ درج کیا، مدعی کون ہے؟ شکایت کس نے کی؟ کسی کو نہیں پتہ، اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ: سورس رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا، سرکاری وکیل نے فضول دلائل دیے، عدالت ڈسچارج نہ کرتی تو کیا کرتی؟؟

https://twitter.com/x/status/1664628362692665345
ایک صارف نے لکھا کہ: حکومت کا صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی شدید مخالف ہے، ایسے واقعات، کیسز اور بیانات ان کی طرف سے آپ کے ہیں جن سے اس حکومت کا پی ٹی آئی مخالفت بلکہ دشمنی صاف نظر آتی ہے۔مثال کے طور پر آج ہی کہا کہ پرویز الہی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔۔

https://twitter.com/x/status/1664626132010823683
ایک صارف نے لکھا کہ: یہ کیسی نگران حکومت ہے؟ اسے عدالت میں لے کر جانا چاہیے کیونکہ یہ لوگ پاکستان مسلم لیگ نے کے پارٹی ممبرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1664625787989893122
ایک صارف نے لکھا کہ: پہلے اس آئی ڈی کی تصدیق کرو! اور بعد میں جج کے خلاف باضابطہ جوڈیشل کمیشن میں کمپلین کرو! نگران ہو، پلیز اپنی اوقات میں رہو! نیوٹرل نہیں رہ سکتے تو چپ رہو، یہ سیاست بہت کتی چیز ہے، گھوم کر تمہیں ذلیل کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1664627056380981248
ایک صارف نے لکھا کہ: عامر میر جو کچھ تیرے Googly tv پر چل رہا ہوتا ہے، اینٹی تحریک انصاف ،اینٹی عمران خان پراپیگنڈا اور پرو پیپلز پارٹی کانٹینٹ، یہ سب کیا ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری بات نگراں پنجاب حکومت میں کا یہ پوائنٹ آف ویو نہیں ہے۔عامر میر اپنے زاتی اکاؤنٹ یا پھر اپنی انفارمیشن منسٹری سے شئیر کرے ۔

جج زیبا کے معاملے میں تو جسٹس عامر فاروق کو بہت آگ لگی تھی کہ میری lower judiciary کی عزت کا سوال ہے! اب وارث میر کا پتر عامر میر سرکاری آفیشل اکاؤنٹ سے ایک حاضر سروس جوڈیشل مجسٹریٹ کی تضحیک کر رہا ہے۔اب اعلیٰ عدلیہ کی عزت کہاں گئی ؟؟؟

https://twitter.com/x/status/1664626426014846976
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Aik bahi journalist dalal ha dusra sifartti dalal ha..... mir jaffar jaisye ghadar kia issi country k liye reh gye.....
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
This kanjar is talking way above is level. Should be picked up and made to disappear like the many journalists his ilk have abducted.
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Jis terha se ye Haraamzaada Amir Mir logon ko aghwa kerta hai, PDM ki hakoomat jaane ke baad sab se pehla number isi ka hee aana hai.
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Mohsin Dalay aur Amir Mirasi —- Apnay anjaam Se Daro —- FOUJI aaj sath hein —- Magar kal Yeh Sath hamaisha nahi rehnay wala — Tum Dalon ki hasiyat FOUJION ki nazar mein Toilet Papier se ziada nahi 🤔

 

Back
Top