Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم

[HI] نگران وزیر اعظم کے معاملے پر جے یو آئی اور ن لیگ میں ٹھن گئی۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ن لیگ نگران حکومت کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہی ہے۔ چودھری نثار پوچھتے ہیں کہ مولانا اپوزیشن میں ہیں یا حکومت میں۔[/HI]
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ن لیگ جیسی غیر سنجیدہ اپوزیشن کبھی نہیں دیکھی۔ مسلم لیگ ن نگران وزیراعظم کے نام پر سیاسی لابنگ کر رہی ہے ۔ ابھی وقت آیا نہیں لیکن نگران وزیر اعظم کے لیے نام اُڑائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ بیسویں ترمیم حکومت کو بلیک میل کر کے لائی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار نے اپنے جوابی بیان میں مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ فیصلہ کر لیں کہ اپوزیشن میں ہیں یا حکومت کے ساتھ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت نے بیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اب نجانے کیوں اس آئینی ترمیم میں کیڑے نکال رہے ہیں ۔چودھری نثار نے کہا کہ بیسویں ترمیم کے پاس ہونے سے حکومت بلیک میل نہیں ہو گی بلکہ سیاسی بلیک میلروں کا خاتمہ ہوگا۔ اس ترمیم کے بعد نئی نگران سیٹ اپ پر حکومت کا کردار معمولی نوعیت کا رہ گیا ہے۔
http://dunyanews.tv/index.php?key=Q2F0SUQ9MiNOaWQ9MTA0MDg2I0xhbmc9dXJkdQ==