سہیل خانزادہ
Minister (2k+ posts)
خواتین حضرات جب ہم چھوٹے تھے تو ہمیں نکتے ملاںے کا بہت شوق ہوا کرتا تھا ، بظاہر جو ایک غیر واضح اور آڑھی ترچھی لکیریں ہوتی تھیں لیکن جب ہم ان لکیروں کے نکتے ملاتے تھے تو کوئی اور ہی تصویر بن جاتی تھی - بلکل واضح مگر بلکل مختلف
پاکستانی سیاست بھی آج کل نکتے ملاںے والی گیم بن چکی ہے بظاهر جو نظر آ اتا ہے ، ویسا ہے نہیں اور جو ہے وہ نظر نہیں آ رہا ہے بس چند َآشارے اور نکتے ہیں جن کو اگر ملائیں تو ایک تصویر بنتی دکھائی دیتی ہے
پانامہ لیکس نے جہاں بین القوامی سیاست میں ہلچل مچائی ہے ، وہیں اس نے پاکستانی سیاست کے ٹھہرے ہوئیے سمندر میں بھی طغیانی برپا کر دی ہے ، بظاہر شریف خاندان پانامہ لیک کے پیدا کئے ہوئیے بھنور میں پھنس چکا ہے اور کہتے ہیں کہ جب کوئی بھنور میں پھنس جائیے اور پھر اس سے باہر نکلنے کے لیے جتنے زیادہ ہاتھ پیر مارتا ہے ، بھنور اسے اتنا زیادہ بہا لے کر لے جاتا ہے
کہا جاتا ہے کہ میاں نواز شریف مریم نواز شریف کو اگلی وزیراعظم کے طور پر تیار کر رہے تھے ، وہ اپنے قریبی حلقوں میں یہ کہ چکے ہیں کہ یہ بطور وزیراعظم ان کی آخری باری ہو گی اور پھر اگر اقتدار ملا تو اسکا ہمہ مریم نواز کے سر پر بیٹھے گا ،
پانامہ لیکس کے افتاد نے اس منصوبے کا ستیاناس کر دیا - میاں صاحب کا اقتدار تو خطرے میں پڑا ہی ہے ، لیکن مریم نواز کے امیج کا ستیاناس ہو گیا - ایک لمبے عرصے سے جو ان کی امیج بلڈنگ کی جا رہی تھی ، وہ سب مٹی میں مل گئی، ، آنے والے دنوں میں پانامہ لیکس پاکستانی سیاست میں کچھ اور تبدیلی لائین یا نہیں ، لیکن یہ لیکس میاں صاحب کی سیاسی جانشیں مریم بی بی کو وزیراعظم کی دوڑ سے باہر کر گئی ہیں
جہاں یہ لیکس نواز شریف خاندان کے لیے عذاب بن گئی ہیں ، وہیں شہباز شریف خاندان اس پر بظاهر چپ لیکن درحقیقت خوش نظر اتا ہے - اپ اگر غور کریں تو جب سے ان لیکس کا طوفان اٹھا ہے ، تو نواز شریف کے چند ایک پالتو ترجمان جن میں پرویز رشید سرفہرست ہیں وہ ہر روز نئے منجن کے ساتھ میڈیا پر ہوتے ہیں، وزیراعظم خود بھی اتنے بوکھلاائے کہ قوم سے خطاب ہی کر ڈالا ، بات تو کوئی نہیں بنی نہ ان کی جان بخشی ہوئی مگر اتنا ضرور ہوا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر بہت بڑی نیوز بن گئی ، حسن اور حسین نواز بھی وضاحتیں دیتے پھرتے ہیں ، مگر شہباز شریف اور اس کے خاندان پر صرف خاموشی طاری ہے
اسی دوران شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی براہ است بڑے میاں سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ اپنے اپ کو کلین ثابت کریں - اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ شریف خاندان کا اپنا کوئی فرد اتنا بڑا بیان بغیر کسی مقصد کے دے رہا ہے تو اسے پاکستانی سیاست کا کچھ بھی نہیں پتا
دوسری طرف چوہدری نثار جن کی پریس کانفرنس شروع ہو تو ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ، وہ میڈیا کو پانامہ لیکس پر پریس کانفرنس کرنے کا پریس ریلیز جاری کرتے ہیں ، مگر عین موقع پر مکر جاتے ہیں ، ، تب سے اب تک وہ پھر دوبارہ نظر نہیں آئے
کہنے والے کہتے ہیں کہ چھوٹے کو اندازہ ہو چکا ہے کہ اب جو طوفان آنے والے ہیں ، وہ سب بہا لے جائیں گے، اس لیے بہتر ہے کہ وقت سے پہلے لائف بوٹس کا بندوبست کر لیا جائیے ، اب جب کہ بڑا خود کو بچانے کی کوشش میں بھنور کو اور غضبناک کر رہا ہے ، وہیں چھوٹا خاکی لائف بوٹس پہن کر کودنے کے چکر میں ہے. کیا چھوٹا بچ پائیے گا ؟
نکتے ملائیں ، تصویر بنائیں
Last edited: