نکاح کیس:عمران خان اور انکی اہلیہ کی اپیلیں قابلِ سماعت قرار

battery low

Minister (2k+ posts)

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف دائر ا عمران خان اور ان کی اہلیہ کی اپیلیں قابلِ سماعت قرار دےدیں
آج عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کے مطابق ابتدائی دلائل طلب کررکھےہیں، وکیل صفائی سلمان اکرم
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 496 کے تحت عدت کا کیس چلایا گیا، سلمان اکرم راجہ
سیکشن 496 بی بھی لگایا گیا تھا جو بعد میں حزف کردیا گیا، سلمان اکرم راجہ

الزام لگایاگیا خاورمانیکا نے نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق دی،وکیل صفائی
48 دنوں بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا،سلمان اکرم راجہ
الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نکاح بشریٰ بی بی سے عدت کے دوران ہوا،وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سیکشن 496 کے تحت فردجرم عائد کی گئی، سلمان اکرم راجہ

سیکشن 496 کے مطابق فراڈ شادی ہے جس میں سات سال قید ہے،وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ
شادی کی تقریب یکم جنوری 2018 کو لاہور میں ہوئی،وکیل صفائی سلمان اکرم
شادی لاہور میں ہوئی تو اسلام آباد میں کیس کیسے دائر کردیاگیا؟وکیل صفائی سلمان اکرم
کیس کے دائرہ اختیار پر درخواست دائر کی لیکن اب تک سماعت نہ ہوئی،وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ
 
Last edited by a moderator: