نومئی کے واقعات: مردان یونیورسٹی کا اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات معطل

mardanaiahaai.jpg

مردان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات 9 مئی کے واقعات میں ملوث، یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل کردیا

9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات میں ملوث پائے جانے پر مردان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات محمد اسماعیل کو نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات میں ملوث افرا د کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ایسے ہی واقعات میں مردان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات محمد اسماعیل بھی ملوث پائے گئے ہیں۔


جس کے بعد پولیس نے اایکشن لیتے ہوئے محمد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کرلیے ہیں، مقدمہ درج ہونے پر یونیورسٹی کے رجسٹرار نے محمد اسماعیل کو نوکری سے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے خلاف مزید کارروائی کیلئے معاملہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کو بھجوادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مردان میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں گرفتار افراد کی تعداد159 تک پہنچ گئی ہے، گرفتار ہونےوالے افراد میں 20 سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔
 

Back
Top