نوجوانوں میں بڑھاپے کے امراض عام ہونے لگے

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
نوجوانوں میں بڑھاپے کے امراض عام ہونے لگے



5838829e82e6a.jpg





جدید طرز زندگی نے بیس اور تیس سال کے افراد کو خون کی شریانیں سکڑنے، جوڑوں میں درد کے مسائل اور دیگر ایسی امراض کا شکار بنا دیا ہے جو کہ عام طور پر بڑھاپے میں لاحق ہوتے ہیں۔


یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔


تحقیق کے مطابق بیٹھنے اور کھڑے ہونے کا ناقص انداز اور سست طرز زندگی قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن رہا ہے۔


تحقیق کے مطابق آج کل نوجوانوں کو ہی عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے مسائل جیسے کمر درد کا بہت زیادہ سامنا ہورہا ہے۔


تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 25 سے 45 سال کے افراد میں قبل از وقت بڑھاپا عام ہوگیا ہے جس کی وجہ زیادہ وقت کرسیوں پر بیٹھنا، ٹی وی دیکھنا اور اسمارٹ فونز کا استعمال ہے۔


تحقیق کے مطابق ایسے امراض بھی نوجوانوں کو لاحق ہورہے ہیں جو کہ اس عمر کے افراد کو عام طور پر لاحق نہیں ہوتے جس کی وجہ آج کا سست طرز زندگی ہے۔


محققین کے مطابق آج کل نوجوانوں کو جن عام مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان میں جوڑوں کا درد سب سے زیادہ لاحق ہورہا ہے۔


جس کے بعد گردن یا کمر درد کی شکایت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔


Source
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Every day pick up 100 kg rice bag 500 pieces a day never have these problem sleep good too. Like Imran khan said their is no short kut in health exercise
 
Last edited:

PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
ھماری قوم کی اکثریت ورزش اور صحت کے خیال رکھنے میں انتیائی کاہل ہے


اپنی قوم کے کچھ لوگ تو چلو قریبی مارکیٹ سودا لینے پیدل چلے جاتے ہیں اکثریت ایک سو میٹر کے فاصلے کے لئے بھی گاڑی کا استعمال کرتی ہے جس کے آثار جلد سامنے آجاتے ہیں


ھماری قوم سے بھی زیادہ عربی سست ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جوان عربی بائیس، پچیس اور تیس سال کی عمر کے گھٹنوں کے آپریشن کے لئے یورپ اور خاص کر جرمنی، برطانیہ کے چکر لگا رہے ہیں


یہ سب بیٹھنے کی وجہ سے، نوکروں کے استعمال سے، پانی کے لئے بھی نہ اٹھنا وغیرہ وغیرہ


دن میں کم از کم ایک کلو میٹر پیدل چلیں۔ گاڑی کا استعمال کم کریں، سائیکل لیں اور اسے دوسرے لوگوں کو بھی بتائیں کہ وہ بھی اسپورٹس کریں۔
 

Back
Top