وزیراعظم نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار چوہدری منیر کے صاحبزادے کے ساتھ مسجد نبوی میں ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مریم نوازکی صاحبزادی اور وزیراعظم نوازشریف کی نواسی ماہ نورصفدر کا نکاح مسجد نبوی میں ہوا جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ماہ نورصفدر سے راحیل منیر کے نکاح کی رسم انتہائی سادگی سے ادا کی گئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے اس کے علاوہ تقریب میں کسی کو مدعو نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف عمرے کی ادائیگی کے لئے اہل خانہ کے ہمران ایک ہفتہ قبل سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔
http://www.express.pk/story/376126/