یہ تو میں نے آٹھ سال پہلے لکھ دیا تھا اسی فورم پر۔ یہ تو بہت آسان سا ریاضی کا سوال ہے۔ سارے ملک کی قیمت معلوم کریں اس میں سے سارے قرضے نکال دیں۔ ایک فیکٹری کی قیمت اگر ۱۰۰ روپے ہے اور فیکٹری پر قرضہ پچانوے روپے ہے اور قرضے کی قسط ۱۰ روپے ہے اور فیکٹری کی آمدن پانچ روپے ہے تو سمجھو فیکٹری جلدی بند ہوجائے گی اور قرض دینے والے اس فیکٹری پر قبضہ کر لیں گے۔ نواز شریف قرضہ لیتا جا رہا تھا اور اسے قرض مل رہا تھا کیونکہ قرض دینے والو کو معلوم تھا کہ وہ اس قرض کے بدلے پاکستان پر قبضہ کرلیں گے۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور پاکستان کو تباہ کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس کو قرضہ دو۔۔۔۔۔ پاکستان کا چین اچھا دوست ہے مگر ان سے بھی بہت قرضہ لینے کی ضرورت نہیں ہے