نواز شریف کو پتہ تھا

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
ابھی کچھ دنو ں پہلے جاوید چودھری نے بھی اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ نواز شریف کو دھرنے کے دوران پتہ چل گیا تھا کہ جنرل ظہیر ال اسلام کی پوری ہمدردیاں تحریک انصاف اور قادری کے ساتھ ہے اور کچھ محصو ص فوجی عناصر سے ان کو مدد مل رہی ہے - نواز شریف نے ایک موقع پر ظہیر السلام کو فارغ کرنے کا بھی سوچا لیکن کچھ مشیروں کے مشورے پر ایسا نہ کیا


ہارون رشید بھی پرسوں اس بات کا عندیہ دے چکے کہ ظہیر السلام اور پاشا دو اہم کردار تھے اس دھرنے میں روح پھونکنے والے اور ان کو پانچ کور کمانڈرز کی حمایت حاصل تھی .

موجودہ جمہوریت پر تنقید بجا لیکن مگر پھر بھی جمہوریت میں اتنا اطمینان ضرور رہتا ہے کہ حکمرانی کے منہ زور گھوڑے کی لگام اناڑی ہی سہی لیکن کسی سوار نے تھام رکھی ہے لیکن چند جرنیل جمہوریت کے نئے پودے سے تن آور درخت نکلنا بلکل نہیں چاہتے وہ وار کی تاک میں بیٹھے ہیں


بے یقینی کے پینسٹھ سالہ گہرے پانی میں درجنوں حکومتوں کے غرقاب ڈھانچوں کے درمیان جب کوئی آڑے ترچھے چہروں سے لدی ایک بھی کشتی کسی طویل سمندری سفر کے دوران آدم خور شارکوں سے بچتی بچاتی صحیح سلامت ساحل سے آن لگے تو کم ازکم تین تالیاں تو سب کو بجانی چاہئییں۔

وسعت اللہ خان نے کیا خوب کہا

جمہوریت کا نلکا بھی ایسے ہی کام کرتا ہے۔کیچڑ سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ اگلے الیکشن میں یہی کیچڑ گدلا پانی بن جائے گا اور اس سے اگلے الیکشن کے بعد یہی پانی پینے کے قابل ہوجائے گا۔

جہاں پینسٹھ برس سہی وہاں دس برس اور سہی۔۔۔

Nawaz had ‘solid information’ about former ISI chief’s role in Dharna


ISLAMABAD: Prime Minister Nawaz Sharif had “solid information” about the alleged involvement of former DG ISI Lt Gen (retd) Zaheerul Islam in the 2014 ‘Dharna’ show to destabilise the government yet he avoided proceeding against the spymaster to avoid any civil-military tension, it has been learnt.


Credible government sources told The News that the prime minister, in the presence of Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan, had directed the-then DG ISI Gen Zaheer to get the situation defused but he did otherwise.

These sources said that the PM had also discussed this situation with the army chief General Raheel Sharif, who unlike the former spymaster has been fully cooperative with the government and did not support any move to destabilise the elected constitutional government.

During those days, some of Nawaz Sharif’s associates had advised him to proceed against Zaheerul Islam but he exercised maximum restraint and remained patient. According to one source, the PM was of the view that his action against Gen Zaheer might increase uncertainty to the advantage of those who wanted to dent the democratic and constitutional rule.

Although, much was speculated by the media including a report saying that the army chief had sought Prime Minister Nawaz Sharif’s resignation, in reality General Raheel has been fully cooperative in helping to defuse the tension and bringing the situation back to normal.


Source - The News

 
Last edited by a moderator:

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
یہ ان جرنیلوں کے آنا / غرور اور طاقت کی لڑائی تھی اور دوسری طرف کانپتی جمہوریت


1234569_10151767010033251_767986876_n.jpg
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
وسعت الله خان - کیا برطانیہ میں بھی جمہوری نلکے نے ایسے ہی کام کرنا شروع کیا تھا
 

Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Noora khud aik general zia ki paidawar ha ,ab to ye jamhoori diktator ban gia ha apne khandan k alawa

sub mufad prust akathe kiey hoey haen jo din rat in ke qaseedey padte haen aur corruption kertey haen
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
kash ye article 1977 ke baad likha gia hota... or kash nawaz sharif ne zia ul haq ko tanqeed ka nashana bnaya hota.... or kash nawaz sharif ne bhi zia ul haq ki madad se hakoomat main aanay per maafi mangi hoti..... ya kash iin ko tab jamhooriat ka nanha poda nazar aa gia hota.......
zia-n-nawaz.jpg
 

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
جی بلکل ، تاریخ کا پڑھنا ضروری - ادھر کے سپیکر کو اسسمبلی کے اندر گھس کر مار دیا گیا تھا

وسعت الله خان - کیا برطانیہ میں بھی جمہوری نلکے نے ایسے ہی کام کرنا شروع کیا تھا
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ان جرنیلوں کے آنا / غرور اور طاقت کے لڑائی تھی اور دوسری طرف کانپتی جمہوریت


1234569_10151767010033251_767986876_n.jpg

اتنی کمزور کانپتی ہی جمہوریت نہیں تھی پاکستان کی عوام کانپتی ہی تھی.جن کے ہاتھوں سے ڈالے ہوئے ووٹ اور پلاسٹک کے انگوٹھوں سے ڈالے ہوئے ووٹوں کا فرق مٹا دیا گیا . امریکہ سے سعودیہ سے یو کے سے پیغام آرہے تھے نواز شریف ہمارا آدمی ہے اسے کچھ نہ کہا جائے.تو جنرل پاشا یاظہیرالاسلام یا کیانی یا راحیل شریف کی اتنی طاقت ہے وہ ان آقاؤں کی مرضی کے خلاف جائیں ہمیں اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے وقت تو بہت غیرت آتی ہے ان کو گالیاں بھی دے لیتے ہیں بیرونی اسٹیبلشمنٹ کی کھلی مداخلت کو تبرک سمجھ کر فخر سے قبول کرتے ہیں
.
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)

میں نے تو ہمیشہ یہی سنا ہے نواز کہتا ہے مجھے کچھ پتا نہیں

جب حمید گل ائی جے ائی بنانے کے لیے پیسہ دے کر کر گیا تھا مجھے نہیں پتا
جب بینظیر کی حکومت گرانے کے لیے فاروق لغاری سے رات کو سودا طے پایا مجھے نہیں پتا تھا
جب مشرف نے کارگل آپریشن کیا مجھے نہیں پتا تھا
جب متحدہ کے خلاف فوجی آپریشن ہوا تھا مجھے نہیں پتا تھا
مشرف سے دس سال کا مہادہ کیا تھا مجھے نہیں پتا تھا
جب ماڈل ٹاؤن میں آپریشن ہو رہا تھا مجھے نہیں پتا تھا
جب اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کر رہا تھا مجھے نہیں پتا تھا
جب سیف رحمان زرداری کے خلاف کیس بنا رہا تھا مجھے نہیں پتا تھا
 

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
سعودی عرب اور امریکا سے فون کے کوئی ثبوت ؟
میں نے جو باتیں کی ان کے کئی گواہ موجود - اور تحریک انصاف کے اپنے چاہنے والے
میرا نہیں خیال فوج اگر ٹیک اور کرنا چاہے تو انہیں سعودی عرب یا امریکا روک سکتا ہے



اتنی کمزور کانپتی ہی جمہوریت نہیں تھی پاکستان کی عوام کانپتی ہی تھی.جن کے ہاتھوں سے ڈالے ہوئے ووٹ اور پلاسٹک کے انگوٹھوں سے ڈالے ہوئے ووٹوں کا فرق مٹا دیا گیا . امریکہ سے سعودیہ سے یو کے سے پیغام آرہے تھے نواز شریف ہمارا آدمی ہے اسے کچھ نہ کہا جائے.تو جنرل پاشا یاظہیرالاسلام یا کیانی یا راحیل شریف کی اتنی طاقت ہے وہ ان آقاؤں کی مرضی کے خلاف جائیں ہمیں اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے وقت تو بہت غیرت آتی ہے بیرونی ان کو گالیاں بھی دے لیتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی کھلی مداخلت کو تبرک سمجھ کر فخر سے قبول کرتے ہیں
.
 

Athra

Senator (1k+ posts)
نواز شریف کو پتا تھا یا نہیں ،، اس بحث کے بجاے اس معاملے کی تفتیش کی جانی چاہئیے ،، جو جو لوگ اس میں ملوث ہیں اگر ان کو سزا نہیں بھی دے سکتے تو ان کے خلاف ثبوت عوام کے سامنے رکھے جائیں
 

Athra

Senator (1k+ posts)
or koi bataye ga k ye generals nawaz sharif ko hatta k imran khan ko kion lana chahte the?


جناب آپ کو کس نے کہ دیا کہ جنرلز نواز شریف کو ہٹا کر عمران کو لانا چاہتے تھے .. جنرلز نواز شریف کو صرف تھلے لگانے چاہتے تھے اور میاں جی اب تھلے لگے ہوے ہیں پوری طرح
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
نواز شریف کو تو یہ بھی پتا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی اور 2013 کے الیکشن صاف و شفاف تھے۔ تو پھر وہ چار حلقے کھولنے سے کیوں ڈرتا تھا۔
اسی وقت چار حلقے کھول کر یا بروقت جوڈیشل کمیشن بنا کر آئی ایس آئی کی ’’سازش‘‘ سے بچا جا سکتا تھا۔ لیکن وہ بے وقوف آدمی ہے۔ ہر کام اس وقت کرتا ہے جب وقت گزر چکا ہوتا ہے۔ اگر اسے جرنیلوں کی سازش کا پتا لگ چکا تھا۔تو اس نے اُن جرنیلوں کے خلاف بروقت کارروائی کیوں نہیں کی؟
 

Back
Top