
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے نوازشریف پر ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرنے والے تسنیم حیدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نے لندن میں پریس کانفرنس کرتےہوئے اعلان کیا کہ تسنیم حیدر اور ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے والے وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا اور پولیس سے رجوع کروں گا، میں حلفا کہتا ہوں کہ تسنیم حیدر کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ عید کے دن قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے آئے جس دن درجنوں افراد نے نواز شریف سے ملاقات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تسنیم حیدر کو لانچ کرنے کا مقصد ارشد شریف قتل کیس سے توجہ ہٹانا ہے، جس ٹی وی چینل نے اس خبر کو اچھالا انہوں نے یہ خبر برطانیہ میں نشر نہیں کی، میں پہلے بھی پاکستانی ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت چکا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1594430485802926080
خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں مقیم پاکستانی تسنیم حیدر نے ایک تہلکہ خیز پریس کانفرنس کی اور خود کو مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشدشریف کے قتل کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی جس میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ملوث ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nasir-butt-tasneem-hdd.jpg
Last edited by a moderator: