نواز شریف واپس آئیں،سزائیں معاف،عمران جیل میں،پلڑے ایسے برابر ہوں گے:ارشاد

irshad-bhati-mansoor-ali-khan-pakk-aa.jpg


نوازشریف واپس آئیں، سزائیں معاف ہوں، عمران خان جیل میں ہوں، پلڑے ایسے برابر ہوں گے،ارشاد بھٹی

سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت بس اتنی سی کسر رہ گئی ہے کہ نواز شریف واپس آئیں، ان کی نااہلی کا خاتمہ ہو، عمران خان جیل میں ہوں اور نواز شریف الیکشن کو لیڈ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے اپنے مخصوص انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نےجو کروڑوں کے تحفےلیے انہوں نے الیکشن کمیشن کے فارم بی میں ان تحفوں کا ذکر کیا ہے؟


انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دھیمی آنچ ہے حلوہ پک چکا ہے، بس اتنی کسر ہے کہ نواز شریف واپس آجائیں ، ان کی سزا و نااہلی ختم ہوجائے، وہ الیکشن کو لیڈ کریں اور عمران خان جیل میں ہوں، یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ یہ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پلڑے تو تبھی برابر ہوں گے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ آنچ ہلکی کردی گئی ہے، حلوہ پک چکا ہے، پلیٹیں لگائی جاچکی ہیں، دیگ میں حلوہ نکال کر پلیٹوں میں ڈالنا ہے، پلیٹوں میں حلوہ ایسے ڈالنا ہے کہ ان کی سزائیں ختم ہوجائیں۔
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Iss Nooray Bhagoray aur iski Ferrari Butt beti ka awam nay woh level braber kerna hai, kay inki naslein yaad rakhein gi... Palray inki Gaph mein ghusair denay hain awam nay..