WatanDost
Chief Minister (5k+ posts)

حیران کن طور پر نواز شریف اس مرتبہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین سے غائب پائے گئے-
حالانکہ اوپن ہارٹ سرجری کے چوتھے ہی روز موصوف بغیر سہارے کے ہسپتال کی سیڑھیاں باآسانی اترتے
نظر آئے-
پھر چند روز بعد ہیروڈ میں مٹر گشت کرتے اور پھر لندن کی سڑکوں پر سڑک چھاپیاں کرتے پائے گئے لیکن
حرم شریف میں حاضری وہ بھی آخری عشرے کی ٹریڈ مارک حاضری کی توفیق یا ہمّت نہیں کر پائے کیوں ؟
سامنے کی بات تو یہی لگتی ہے کہ حرم شریف میں بھی " رسیداں کڈو " کی رسوا کن بھبتی کسے جانے کا
خوف لاحق تھا اور پھر سیکورٹی پر متعین شرطوں کو تفصیل بتانی پڑتی یعنی دوہری ذلّت اٹھانی پڑ جاتی -
دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بحالت عمرہ طواف کعبہ کے سات چکروں میں اور پھر صفا مروا پر احرام
میں ایک کندھا ننگا ہوتا ہے اور اکثر احرام کو کھول کر درست بھی کرنا پڑتا ہے جس سے سینہ ننگا ہو جاتا ہے-
تو کہیں یہ وجہ تو نہیں تھی کہ سینہ کھلے اور " ٹانکے " نظر آ جائیں تو ایمبیریسدڈ محسوس کریں؟
یا
تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ
ٹانکے ہوں ہی نہ اور وہیں ڈھول کا پول کھل جائے اور تمام ٹوپی ڈرامہ جو مریم تا پوری کابینہ نے کیا اس کا ڈراپ سین نہ ہو جاے ؟
آخری صورت اگر درست حقیقت ہے تو میاں نواز شریف آئندہ عمرہ کرتے نظر نہیں آئیں گے
آپ کی کیا راے ہے کون سی وجہ قرین قیاس ہے ؟؟؟
نوٹ : آج جس طرح میاں صاحب جہاز کی سیڑھیاں چھلانگتے پھلانگتے اترے ہیں تو ان کے آخری عشرے میں حاضری کی راہ میں کم از کم صحت رکاوٹ نہیں بنتی نظر آتی -
Last edited by a moderator: