Haris Abbasi
Minister (2k+ posts)
نواز شریف ،شرجیل اور میڈیا
کچھ دن قبل پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف کو حیران کن طور پر فکسنگ الزامات پر گھر بھیج دیا .یہ خبر کرکٹ شائقین پر بجلی بن کر گری .شرجیل خان پاکستان ٹیم میں میرا سب سے پسندیدہ کھلاڑی تھا .شرجیل خان جن کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جس نے پی اس ایل کے پچھلے سیزن میں سنچری بنائی باقی کوئی کھلاڑی ابھی تک پی ایس ایل کے کسی بھی میچ میں سنچری نہیں بنا پایا .شرجیل نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں انتہائی تیزتر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنائے .
جہاں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دیکھا پایا وہاں شرجیل خان نے ہر کرکٹ فین کا دل جیتا .شرجیل خان سے یہ سکینڈل آنے سے قبل ایک کاؤنٹی ٹیم نے اچھی کارکردگی پر معاہدہ کیا .میں ابھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا کہ شرجیل خان قصور وار ہے یا نہیں ! لیکن میڈیا کے رویہ نے مجھے انتہائی مایوس کیا ہے .پہلے تو میڈیا نے ہفتے کی صبح کئی کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دیا .جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے انتہائی جذباتی انداز میں ٹویٹ ڈالی اور کہا کہ میں نے ہر وقت انتہائی دیانت داری کے ساتھ ٹیم کے لئے کھیلا مگر مجھے اس سکینڈل میں گھسیٹا گیا .پھر ہفتے کی رات پی سی بی کی طرف سے بیان جاری ہوا کہ اب شرجیل اور خالد کے علاوہ کوئی کھلاڑی شامل تفتیش نہیں .
مگر میڈیا کی طرف سے ہر ہیڈلائنز میں زور دیا گیا کہ 12 کھلاڑی اس سکینڈل میں شامل ہیں .اس جھوٹ پر ابھی تک کوئی معافی نہ مانگی گئی .دوسری بات جو سب سے اہم بات ہے .جیسا کہ ابھی تک شرجیل اور خالد پر جرم ثابت نہیں .لیکن سماء نیوز اور دیگر کئی چینلز نے شرجیل کو بکا ہوا ، بددیانت کھلاڑی قرار دیا .جبکہ سماء نیوز کے اینکر شعیب جٹ نے عوام سے اپیل کی کہ شرجیل خان اور خالد کے گھروں کے سامنے احتجاج کیا جائے .رمیز راجہ بھی جیو کی ریٹنگ کے لئے آگے بڑھے اور یہ تک کہہ دیا کہ یہ ترانہ دل سے نہیں پڑھتے .
شرجیل خان کے والد جن کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ان سے بدتمیزی کی گئی .یہ سب دیکھنے کے بعد میرے دل میں یہ سوال اٹھا کہ جب پانامہ کا سکینڈل منظر عام پر آیا تو میڈیا کا کیا ردعمل تھا ؟ .کیا میڈیا نے نواز شریف کو بددیانت قرار دیا .کیا میڈیا کے کسی اینکر نے جاتی عمرہ کے گھیراؤ کا کہا ؟.کیا کسی نے کہا کہ نواز شریف حکمرانی قوم کی خدمات کے لئے نہیں کرتا ؟ .اس سے بھر کر کیا ہماری عدالتوں نے فیصلہ آنے تک نواز شریف کو گھر بھیجا ؟ .نواز شریف کی باری اس ریٹنگ کے بھوکے میڈیا کی زبانیں کیوں بند تھیں .میرے خیال سے اس فکسنگ سکینڈل نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے معاشرے کا ایک امیر نواز شریف کی طرف کیا رویہ ہے اور ایک غریب شرجیل کی طرف کیا رویہ ہے ! .
نوٹ : میں کسی صورت شرجیل کی حمایت نہیں کر رہا .میں چاہتا ہوں کہ کیس مکمل ہونے تک ہاتھ ہلکا رکھا جائے
٢: یہ تھریڈ لاہور دھماکے کے وقت اپلوڈ کیا گیا .اگر مجھے معلوم ہوتا ہے دھماکہ ہوچکا ہے تو میں یہ تھریڈ اپلوڈ نہ کرتا .شکریہ

[FONT=&]

Last edited: