گزشتہ روز نوازشریف نے امریکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مریم نواز چاہتی ہیں پنجاب پی آئی اے کو خرید کر ایئر پنجاب کے نام سے نئی ایئرلائن بنائے نئے اور جہاز لائے جائیں۔ جو براہ راست امریکہ،لندن ،ٹوکیو اور ہانگ کانگ جائے۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ انکو مشورہ دیا آپ چاہے پی آئی اے خرید لیں یا پھر نئی ایئرلائن بنا لیں، اس کام پر غور و خوض ہورہا ہے۔ نواز شریف
اس پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل دیکھنے کو ملا کسی نے اسے خیبرپختونخوا حکومت کے اعلان کی کاپی قرار دیا تو کسی نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی، یہ اپنے فرنٹ مین کےذریعے 10 ارب میں پی آئی اے خریدنا چاہتے تھے، جب بات نہیں بنی تو خود سامنے آگئے۔
صحافی احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کے پاس پی آئی اے چلانے کا کوئی پلان ہے تو وہ چچا شہباز شریف کو دے دیں، نیشنل ایئرلائن فروخت بھی نہیں ہو گی اور چل پڑے گی۔ نواز شریف صاحب کے پاس کوئی پلان ہے تو بھائی کو کیوں نہیں بتاتے؟
فوادچوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ نواز شریف پچاس سال سے اس ملک کی سیاست کر رہے ہیں اور پچاس سال بعد انھیں یہ بنیادی بات سمجھ نہیں آ رہی کہ PIA کی نجکاری IMF کی اصلاحاتی شرائط کے تحت ہو رہی ہے کہ حکومت Active Buisness سے علیحدہ ہو گی
ابنہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومتوں نے وفاق سے کاروبار خریدنے ہیں تو یہ کان الٹے ہاتھ سے پکڑنا ہے، وفاقی حکومت جو پیسہ صوبوں کو دیتی ہے اس سے وفاق کے ادارے خریدنے کی کیا تک ہے؟ پہلے مجھے لگا کہ یہ بات مذاق میں ہو رہی ہے لیکن کل ٹی وی پر ان کا بظاہر سنجیدہ بات کرتے سنا تو سر پکڑ لیا کہ کیا لوگ ہیں!
امجد اقبال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ٹھیک نہیں کرنا اب صرف روٹس پر قبضہ کرکے بڑا خانچہ مارنے کا پروگرام ہے یعنی اب پنجاب ائیر لائن بنائیں گے پھر وہ بھی پی آئی اے کی طرح خسارے میں جائے گی میاں اور مریم کو این آر او مل جائے گا اس لئے پی آئی اے کو اونے پونوں بیچنے کا پروگرام ہے
ن لیگ کے سپورٹر شہزاد نے تبصرہ کیا کہ پنجاب حکومت کے پی آئی اے خریدنے یا ائرلائن بنانے کا خیال درست نہی ہے حکومت کا کام بزنس کرنا نہی ہے پنجاب میں ایک کروڑ بچہ سکول نہی جاتا اس پر توجہ دیں لوگوں کی صحت ، تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع یہ حکومت کا کام اس پر توجہ دیں ائر لائن خرید لیں پھر وہ بھی مریم اورنگزیب کو دے دیں آپ پنجاب والوں کو معاف کریں
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مریم نواز عوام کے ٹیکس سے بنے پی آئی اے کو اونے پونے داموں خرید کر اس پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ لگاکر ائیر پنجاب کے نام سے لانچ کرکے اس پر اپنی ذاتی سیاست چکمائے گی ۔ نہ تو عوام کو یہ منظور ہے اور نہ ہوگا ۔
عادل مروت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کاپی ماسٹر پرو میکس ہیں، چاچو پی آئی اے کو سنبھال نہیں سکتے بتیجی کیسے سنبھال پائیں گی؟ یہی تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے پی آئی اے کا یہ حال کر رکھا ہے۔۔
رمضان زاہد نے تبصرہ کیا کہ مریم نوازشریف پی۔آٸی۔اے۔کو خرید نے کی غلطی نہ کر لیں۔اگر یہ منافع بخش بن گٸی تو کہا جاۓ گا کہ پہلے اسکو نون لیگ نے خود تباہ کیا۔بعد میں اونے پونے اس کو خرید لیا۔ اگر مریم نواز ائیر پنجاب چلانا چاہتی ہیں تو نٸی ایئر لائن چلائے ایس پی ائی اے کو نہ خریدا جائے۔
فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ شریف خاندان کے درجنوں کاروبار ہیں لیکن ان میں سے کسی میں مریم نواز کو پوزیشن نہیں دے رکھی کیونکہ ان کو مریم کی ذہنی استطاعت کا پتہ ہے۔ اپنے کاروبار کے لیے چُن کر بہترین لوگ رکھے ہیں جن میں انڈین بھی شامل ہیں۔ قومی خزانہ چونکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اس لیے یہاں پہ مریم نواز ائیر لائن چلانے کے تجربے کرے گی۔