جاوید چوہدری نے انکشاف کیا کہ نوازشریف آج کل ڈپریشن کا شکار ہیں، انکا کوئی دوست ہے ہی نہیں، وہ بہت لمیٹیڈ اور اکیلے آدمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس دور دور تک کوئی ایسا آدمی نہیں ہے جو انکی دلجوئی کرسکے، انکے ایشوز کو سمجھ سکے،جو انکو مشورہ دے سکے۔
جاوید چوہدری نے کہا کہ میاں نوازشریف ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں، وہ ڈپریس ہوچکے ہیں،انکی بار بار حکومت ختم کی گئی، انکو اقتدار سے نکالا گیا، انکے خاندان کو جیلوں میں دھکے دئیے گئے، پورے خاندان کو ملک سے باہر دھکیلا گیا۔
جاوید چوہدری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو بیانیہ 4 سال سے پلا ہے کہ نوازشریف چور، نوازشریف چور اور انکے گھر کے باہرجو گالی گلوچ کی گئی ہے، جو مظاہرے کئے گئے ہیں، اس نے نوازشریف کو اندر سے توڑ دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ بڑا عجیب محسوس کرتے ہیں جب وہ باہر جاتے ہیں، انہیں خطرہ ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی آدمی آکر انکے ساتھ بدتمیزی کرجائے۔