نون لیگ نے دو سال حکومت کو دئے اور خود کو کنارے کر لیا - جیل بھی گئے نیب کو برداشت کیا سب ہوا اور پارٹی میں شہباز شریف کی چلنے لگی کہ نہ حکومت کو چھیڑو اور نہ اسٹیبلشمنٹ کو - اب بھی میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ کو نہیں چھیڑیں گے مگر حکومت کو اسی طرح ٹف ٹائم دیں گے جیسے خان نے انہیں پچھلے دور میں دیا - اس مہم کی سربراہی مریم کرے گی - حکومت زیادہ سے زیادہ مریم کو جیل ڈال دے گی تو وہ تیار ہے - اس سے نون لیگ کے ورکروں میں اور جوش بڑھے گا اور حکومت ایک عورت کو جو کبھی کسی حکومت کا حصہ نہیں رہی زیادہ دیر جیل نہیں رکھ سکتی - جیسے ایک مقبول لیڈر نواز کو نہ مشرف اور نہ موجودہ حکومت زیادہ دیر جیل میں رکھ سکی - اب حکومت کے خلاف داما دم مست قلندر ہو گا - مجھے یقین ہے حکومت لوکل باڈی الیکشن سے بھاگ جائے گی کیونکے اس سے سوئی ہوئی نون لیگ پنجاب میں جاگ جائے گی اور با آسانی الیکشن جیت جائے گی -اگر الیکشن نہ بھی کروایا تو بھی اب سیاست سڑکوں پر ہو گی ایسے ہی جیسے خان نے اپوزیشن میں سڑکوں کی سیاست کی -