نماز جمعہ کی سنتیں
ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد گھر جا کر دورکعتیں پڑھا کرتے تھے ۔
( بخاری و مسلم ، سنن اربعہ ، مسند احمد)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تم میں سے جب کوئی جمعہ پڑھ چکے تو اس چاہیے کہ چار رکعتیں پڑھے۔
( بخاری و مسلم ، سنن اربعہ ، مسند احمد)
امام ابو داود رحمہ اللہ تعالى نے سنن ابو داود ميں ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما سے بيان كيا ہے كہ جب وہ مسجد ميں ادا كرتے تو چار ركعت اور جب گھر ميں ادا كرتے تو دو ركعت ادا كرتے تھے۔
(سنن ابو داود حديث نمبر 1130)
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر گھر میں آکر پڑھے تو دو رکعتیں پڑھ لے اور اگر مسجد میں ہی پڑھے تو چار پڑھے۔ ( فقة السنة 1/ 315 زاد المعاد 1/440)