نقصان سے بچنےکی دعا

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
آپ ﷺ نے فرمایا: کہو

اللهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي

اے اللہ مجھے معاف فرما، مجھ ہر رحم فرما، مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔
اس کے بعد آپ ﷺ نے انگوٹھے کو نکال کر باقی چار انگلیوں کو بند کرکے فرمایا: یہ چیزیں تمہاری دنیا و آخرت کو جمع کرنے والی ہیں۔
صحيح مسلم:2697(7026)


اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَمُدِّنَا وَاجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَیْنِ

اے الله! ہمارے لیے ہمارے صاع میں اور ہمارے مد میں برکت عطا فرما اور ایک برکت کے ساتھ دو برکتیں کر دے
صحیح مسلم1374)3337

اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَبَارِکْ لَنا فِیْ مَدِیْنَتِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مُدِّنَا

اے الله! ہمارے لیے ہمارے پھلوں میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے شہر میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے صاع میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے مد میں برکت عطا فرما۔
صحیح مسلم۔(1373)3334

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزقِْي

اے اللہ! میرے گناہ معاف کردے، میرے گھر میں وسعت پیدا کردے اور میرے رزق میں برکت دے۔
صحيح الجامع الصغير للالباني:1266




17021848_1360290187363003_2083708892930289688_n.png

 
Last edited by a moderator:

saqiwa

MPA (400+ posts)
​بے شک یہ سب سچ ہے! میں گواہی دیتا ہوں، کیونکہ یہ ذکر آزمودہ ہے!!۔
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
بہن - اللہ تعالی آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے ، آپ کی زندگی کو خیر اور برکت سے مزین فرما دے
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
بہن - اللہ تعالی آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے ، آپ کی زندگی کو خیر اور برکت سے مزین فرما دے


اللہ تعالی آپ سب کوبھی بہترین دنیا اور بہترین آخرت عطا فرمائے اور آپ سب کی زندگی کو خیر اور برکت سے مزین فرما دے

اللہ ھم آمین یا رب العالمین
 
Last edited:

Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
quran ke ilfaaz ko ghalat maani apnaana quran ke nazool ke maqsad ko chhupaa deta hai. yahee wajah ha quran ke ghalat tarjamen aur tafseeren quran ke paighaam ki saheeh tarjumaani nahin kar sakte. yahee hai haq ko baatil se chhupaa dena. How to understand the quran and deen of islam properly is explained in ddetail HERE, HERE and HERE.


 

Back
Top