نعیم پنجوتھہ نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کا احوال بتادیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1783476201010397210
ابھی ہماری بنی گالہ میں بشری عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،سب سے پہلے بتاؤں انہوں نے کہا کہ جب ان کو گرفتار کیا گیا ان کو کوئی بیماری نہیں تھی ،نہ بلڈ پریشر کی،نہ دل کی،نہ معدے کی ،آج بی بی صاحبہ کو بات کرتے ہوۓ سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی،ان کے بازو اور چھاتی میں درد ہوتا ہے ،

جب ان کی ای سی جی کروائی گئی تھی تو اس میں Q لائن واضح نظر آئی جو کہ دل کے اٹیک کی نشانی ہے ،آج انہوں نے بتایا کہ کڈنی میں بھی درد ہوتا ہے،کل انہوں نے پانی کی سات بوتلیں پی انہوں نے کہا وہ پاگل نہیں ہیں کہ سات بوتلیں پئیں،بی پی ان کا نارمل 80 سے 110 پر رہتا تھا جو کہ اب 160 تک پہنچ جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ پریشانی کی وجہ سے ان کا بی پی ہائی ہوا انہوں نے کہا میں کوئی پریشان نہیں ہوئی کپتان اور اس ملک کے لیے ڈٹ کے کھڑی ہوں،انہوں نے کہا کہ وہ الٹا سوتی ہیں تو لفٹ سائیڈ پسلیوں میں درد ہوتا ہے جو کہ پہلے کبھی نہیں ہوتا تھا،انہوں نے ہائی کورٹ میڈیکل والی درخواست میں پیش ہونے کہا ہے کہ مجھے کیوں نہیں بلایا جارہا میں وہاں آکر ان خود بتانا چاہتی ہوں ،دوسرا انہوں نے عدت کیس میں بھی پیش ہونے کا کہا ہے کہ مجھے وہاں بھی وہاں بلایا جاۓ تاکہ میں اپنا موقف دوں جب دوسروں کو بلایا جارہا ہے تو مجھے کیوں نہیں بلایا جارہا،انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں پھیلا رہے کہ میں رہائی چاہتی ہوں انہوں نےکہا کہ مجھے قید کا خوف ہوتا تو میں خود چل کر اڈیالہ جیل گرفتاری دینے نہ جاتی،انہوں نے کہا ہے جتنا مرضی رکھ لیں میں ڈٹ کے کھڑی ہوں،

آخر میں کہنا چاہوں گا علاج کروانا ان کا قانونی حق ہے ہم پرائیوٹ ہاسپٹل سے ان کے اپنے ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج کا مطالبہ کرتے ہیں اور جنہوں نے زہر دیا ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں.
https://twitter.com/x/status/1783470009236295866