ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا ہوگئے۔
جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال نشتر میں ایڈز کے مریضوں کیلئے مختص مشینوں پرگردے کے مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے ایک مریض کا ایڈز سے انتقال جبکہ30مریض ایڈز کا شکار ہوگئے۔
سنگین غفلت کا واقعہ26اکتوبر کو رپورٹ ہوا تو انتظامیہ نے اسے دبانے کی کوشش کی،معاملہ دبانے میں ناکامی کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا جب کہ واقعے کی تفتیش کیلئےانکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ممکن ہےکسی مریض نے باہرسے خون لگوایا ہو اور ایڈزکے جراثیم اس میں منتقل ہوگئے ہوں