تارکین وطن سے متعلق نسل پرستانہ تبصرے پر یونانی رکن پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونانی رکن پارلیمنٹ کائریاکوس مٹسوٹاکیز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تارکین وطن سے متعلق غیر مناسب تبصرہ کیا ، ان پر چوری کا الزامات عائد کیے اور اپنے ملک میں انہیں برداشت نا کرنے کا اظہار کیا جس کے بعد یونان میں ان پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔
ان کی پارٹی کے سربراہ نے رکن پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ نسل پرستی اور نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار پارٹی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے،پارٹی میں ایسی رائے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی غیر قانونی طور پر ایک ملک سے دوسرے ملک جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں تقریبا 78افراد کے ہلاک ہونے کے اطلاعات ہیں۔
یونانی ساحل پر کشتی حادثے کے بعد یونان کی عوام اپنی حکومت کی تارکین وطن مخالف پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی اور سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے موقف اپنایا کہ یونانی حکومت نے تارکین وطن کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔