Amal
Chief Minister (5k+ posts)
نرم مزاجی
آپ ﷺ کا فرمان ہے کہ مجھے اللہ تبارک و تعالی نے اخلاقی عظمتوں کی تکمیل کے لیے بھیجا ہے ۔
جو شخص نرم مزاجی سے محروم رہا وہ ساری بھلائی سے محروم رہا'
(ترازو میں وزن کی جانے والی اشیاء میں اخلاق حسنہ سے زیادہ وزنی کوئی اور چیز نہیں ہو گی اور بیشک اخلاق حسنہ کا مالک شخص نماز اور روزے کے درجات کو پہنچے گا )
صحیح سنن ترمذی حدیث نمبر (1629)
رسول اللہ ﷺ سے فرمایا جو آدمی نرمی کی صفت سے محروم کیا گیا وہ ساری خیر سے محروم کیا گیا - معارف الحدیث
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا میں تم کو ایسے شخص کی خبر نہ دوں جو دوزخ کے لئے حرام ہے اور دوزخ کی آگ اس پر حرام ہے - سنو سنو ! میں بتاتا ہوں کہ دوزخ کی آگ حرام ہے ہر ایسے شخص پر جو مزاج کا تیز نہ ہو ، نرم ہو ، لوگوں سے قریب ہونے والا ہو نرم خو ہو
(ابوداود ،ترمذی)
ارشاد ربانی ہے
( تو وہ جسے اس کا اعمالنامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا کہ لو یہ میرا اعمالنامہ پڑھو مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے حساب کتاب دینا ہے تو وہ ایک پسندیدہ اور رضا مندی والی زندگی میں ہو گا بلند وبالا جنت میں جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے ( ان سے کہا جائے گا ) کہ اپنے اعمال کے بدلے میں مزے سے کھا*ؤ اور پیو جو کہ تم نے گزشتہ دور میں کۓ تھے ) الحاقۃ / 19 24

Last edited by a moderator: