نبیل گبول کے فردوس عاشق اعوان سے متعلق نازیباریمارکس،ڈائنوسار قراردیدیا

farsousahas.jpg

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین نے فردوس عاشق اعوان کو پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔

اس پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم این نبیل گبول کا انتہائی غیرشائستہ اور غیراخلاقی ردعمل سامنے آگیااور بعدازاں ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
Fym0y-Yag-AAFUg-W.jpg


نبیل گبول نے فردوس عاشق اعوان کو "ڈائنوسار" قرار دیتے ہوئے جہانگیرترین سے کہا کہ میرے دوست سیالکوٹ اس میک اپ پاؤڈر کو اپنی سیکرٹری اطلاعات مت بنائیں جو ڈائینوسار کی طرح لگتی ہے۔ یہ جس طرح بات کرتی ہے تمہاری پارٹی ڈوب جائے گی۔

نبیل گبول نے مزید کہا کہ اس سے بچ کر رہیں۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو اگر ڈاکٹر فردوس عاشق کی سیاست سے مسلہ ہےتو اس پر تنقید کریں لیکن پاکستانی مردوں کا مسلہ یہ ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلنے والی ہر عورت پر پھبتیاں کسنا اپنا حق اور فحش جملے بازی پر فخر محسوس کرتا ہے۔۔نبیل گبول کو اپنا منہ کھولنے سے پہلے اپنا چہرہ اورجثہ آئینے میں دیکھناچاہیےتھا
https://twitter.com/x/status/1669057903313969152 https://twitter.com/x/status/1669063932328157193 https://twitter.com/x/status/1669065508392411139