ناقص خدمات: پی آئی اے کو مسافر کو لاکھوں روپے ہرجانہ دینے کا حکم

court-ordh111.jpg

سیالکوٹ کے مقامی عدالت نےصارفین کو ناقص خدمات فراہم کرنے پر قومی ایئر لائنز پر لاکھوں روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے اور تمام پیسہ مسافر کو دینے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی ضلعی عدالت میں کنزیومر کورٹ نے شہری امیر حمزہ کی جانب سے پی آئی اے کے خلاف دائر ہرجانے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب گیا تھا، درخواست گزار نے پی آئی اے کے عمرہ پیکج کو حاصل کرتے ہوئے9 لاکھ50 ہزار روپے کی مکمل ادائیگی بھی کی تھی۔

درخواست گزارکے مطابق پیکج میں ریٹرن ٹکٹ، سعودی عرب میں رہائش گاہ، ٹرانسپورٹ کی سہولت، سحری و افطاری کی سہولیات شامل تھیں، تاہم وطن واپسی کے وقت معلوم ہوا کہ فلائٹ منسوخ ہوگئی ہے، سعودی عرب میں قومی ایئر لائنز کی جانب سے نا تو رہائش کا بندوبست کیا گیا اور نا ہی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

عدالت نے صارف کی درخواست پر قومی ایئر لائنز کو ناقص خدمات کی فراہمی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے2 لاکھ93ہزار234 روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنادیا۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
اب کہیں پاگل کتے اس جج کو کاٹنے نا آجائیں کیونکہ اس لوٹ مار میں اگر کسی پاگل کتے کا کوئی فرنٹ مین زمہ دار ہوا تو پاگل کتے کی دم پر تو پاؤں آجائے گا
 
Sponsored Link