
پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے طور پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے عہدے کا حلف ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اٹھا لیا ہے، تقریب میں سبکدوش نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے۔ سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کیلئے الوداعی پیغام جاری کیا جس پر مختلف سیاسی، سماجی رہنمائوں اور صحافیوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بطور نگران وزیراعظم پاکستان میرا دور ختم ہونے پر میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اس نازک ترین دور میں اپنی قوم کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، قوم کیلئے جو کچھ ہم نے مل کر کیا اس پر مجھے فخر ہے! اقتدار میں آنیوالی حکومت کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں تاکہ وہ مستقبل میں قوم کی رہنمائی کر سکیں اور امید ہے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے، آمین!
https://twitter.com/x/status/1764630044532453577
سینئر صحافی وتجزیہ کار طارق متین نے سابق نگران وزیراعظم کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: اب تک کے بدترین نگران وزیراعظم!
https://twitter.com/x/status/1764633016473645222
معروف قانون دان ورہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے لکھا: سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دور تاریخ کا سیاہ ترین دور رہا، کچھ شرم حیا ہوتی تو تین مہینے سے ایک دن اوپر نہ بیٹھتے، تم نے لوگوں کی عزتیں پامال کیں، گھروں میں ریڈ کروائے، تمہیں حساب دینا ہو گا، انشاء اللہ ہم حساب لیں گے!
https://twitter.com/x/status/1764632633072333099
سینئر صحافی زبیر علی خان نے طنزیہ انداز میں لکھا: آپ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے سر! آپ کی "سروسز" کا بہت بہت شکریہ!
https://twitter.com/x/status/1764643032513839384
سینئر صحافی ارم زعیم نے لکھا: یہ سب سے تاریک، وحشیانہ، انتہائی متعصبانہ نگران حکومت کا دور تھا جو بالآخر ختم ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو پھر کبھی اس لعنت میں مبتلا نہ کرے۔ اللہ پاکستان کی مدد کرے!
https://twitter.com/x/status/1764645228420415618
عدنان ظہیر خواجہ نے لکھا: تاریخ انوارالحق کاکڑ کو مینڈیٹ چوروں کے محافظ کے طور پر یاد رکھے گی!
https://twitter.com/x/status/1764635075302281684
عظمت کاکڑ نے لکھا: بدقسمتی سے آپ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جو کہ آپ کی واحد ذمہ داری تھی۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتخابات تھے جن میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1764634767620710427
سینئر صحافی اسد ابوریحان نے لکھا: الحمدللہ! پاکستان کی تاریخ کا ایک غیر آئینی غیر قانونی ، ظالم ،بے شرم ، انسانی حقوق پامال کرنے ، آئین کو مسخ کرنے، سٹبلشمنٹ کا کٹھ پتلی اور بدنما باب (نگران سیٹ اپ ) بند ہو گیا لیکن تاریخ اور محکوم اقوام کبھی نہیں بھولیں گے ۔
https://twitter.com/x/status/1764639681684119703
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5kkkerrhftt.png