نئی سیاسی جماعت کیلئے پرویزخٹک کتنے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کرچکے ہیں؟

perkhaaaha.jpg

پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت کیلئے متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں سے رابطہ۔۔پرویز خٹک اگلے ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی پریس کانفرنس کر کے اپنا فیصلہ قوم کے سامنے رکھیں گے: ذرائع

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے والے 100 سے زیادہ سیاسی رہنمائوں سے رابطہ کیا ہے جس میں سابق وزراء واراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔ پرویز خٹک کی طرف سے شوکت علی، اجمل وزیر، ہشام انعام اللہ، اقبال وزیر کے علاوہ اپنے حلقے سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاسی رہنمائوں سے بھی ان ساتھ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ خیبرپختونخوا کے 70 ایم پی اے اور 19 اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی پریس کانفرنس کر کے اپنا فیصلہ قوم کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکین صوبائی وقومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پشاور اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے متعدد میئر وتحصیل چیئرمین بھی اس موقع پر اپنا اجتماعی استعفیٰ دیں گے۔ پرویز خٹک کی طرف سے مانکی شریف میں جلد اجلاس بلایا جائے گا جس میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی طرف سے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دنوں میں جواب طلب کیا گیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی سرکاری ملازم نہیں کہ شوکاز نوٹس کا جواب دوں۔ پرویز خٹک کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر تحریک انصاف کی طرف سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے اور پارٹی سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی طرف سے جاری شوکاز نوٹس کے مطابق پرویز خٹک تحریک انصاف کے اراکین صوبائی وقومی اسمبلی سے رابطے کیے جا رہے ہیں جس میں انہیں پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 سابق اراکین اسمبلی کی طرف سے پرویز خٹک کو حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے بعد وہ وہ اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan ki mitti mein dagha'baazi koot koot ker bhari hui hai.

Umeed kerta hoon Pervaiz Khattak ne ye dhokay'baazi ka faisla apne chittay baalon ko dekh ker hee kiya ho ga.
 

Warrior747

Politcal Worker (100+ posts)
PKhattak met thousands & thousands when he was planning to join PTI from PPP and brought tens of electables from KPK into PTI and this was the reason Khan made him the CM for 5 years and Federal Defense Minister for anther 4 years., so he is doing wat he always does