میں شاہزیب خانزادہ کا فون نہیں اٹھاتی آپ تو چھوٹے صحافی ہیں، مریم اورنگزیب

shahauah112.jpg

میں شاہزیب خانزادہ کا فون نہیں اٹھاتی آپ تو چھوٹے صحافی ہیں، مریم اورنگزیب کا صحافی کو جواب

مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میں شاہزیب خانزادہ کا فون نہیں اٹھاتی آپ تو پھر چھوٹے صحافی ہی۔

تفصیلات کے مطابق صحافی عارف ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے ایک صحافی نے مریم اورنگزیب کو ان کی وزارت کے حوالے سے انفارمیشن لینے کیلئے بار بار فون کیے مگر مریم اورنگزیب نے ان کا فون نہیں اٹھایا۔
https://twitter.com/x/status/1781549116624892137
انہوں نے مزید کہا کہ ایک موقع پر اس صحافی کی جب مریم اورنگزیب سے بالمشافہ ملاقات ہوئی تو صحافی نے ان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بارہا فون کیے مگر آپ فون نہیں اٹھاتیں۔

مریم اورنگزیب نے صحافی کی شکایت کا رعونت بھرے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میں تو شاہزیب خانزادہ کا فون نہیں اٹھاتی، آپ تو پھر چھوٹے صحافی ہو"۔

سینئر صحافی و پروڈیوسر عدیل راجا نے کہا کہ میں نے مریم اورنگزیب بی بی کو وزارت جانے کے بعد نیوز مینجرز و اینکرز کا منت ترلا کرتے ہوئے دیکھا ہے،اس بار بھی وہ ایسا ہی کریں گی۔
https://twitter.com/x/status/1781562643389599826
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ye or is kay sath 3-4 or hain bud-zubaan auratein, ye sirf taangein uthati hay kisi ka phone nahi