میں ایک دھشت گرد ہوں
میں مملکت پاکستان کا ایک شہری ہوں جو قیام پاکستان کے بعد سے آج تک انصاف سے محروم رہا
میں کرپٹ سسٹم کو بہتر کرنا چاھتا ہوں
میں پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینا چاھتا ہوں
میں پاکستان میں رشوت کا خاتمہ چاھتا ہوں
میں ہر پاکستانی کو کم از کم اس کے بنیادی حقوق دینا چاھتا ہوں
میں جاگیر دار سسٹم کا خاتمہ چاھتا ہوں، چاھتا ہوں کہ غریب کا بچہ بھی پارلیمنٹ میں آئے، پاکستان کا پڑھا لکھا نوجوان مملکت کی ذمہ داری سنبھالے
میں پاکستان میں انصاف دیکھنا چاھتا ہوں، ایسا انصاف کہ غریب اور امیر میں کوئی فرق نہ کیا جائے
میں چاھتا ہوں کہ کوئی پاکستانی روزگار لینے ملک سے باہر نہ جائے
میں پاکستان کو ایک مثالی ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاھتا ہوں جس میں اقرباء پروری کا عنصر بالکل بھی نہ ہو
مجھے پینے کا صاف پانی میسر نہیں
میں اپنے حقوق لینے باہر نکلا ,جمہوری حق کا نعرہ لگا کر
مجھے اس ملک کے ایوانوں میں دھشت گرد قرار دے دیا گیا، عسکری کہا گیا
مجھے روند دینے کی سفارش کی گئی
مجھ سے میرا آخری حق بھی کھینچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی
لیکن میں ھمت نہیں ہاروں گا، کیونکہ میں ایک دھشت گرد ہوں
پاکستان زندہ باد