میک اپ کی وجہ سے رؤف حسن پر حملہ آور خواجہ سراؤں کی شناخت مشکل

khajwh1h11.jpg


رؤف حسن حملہ کیس,گاڑی کا ڈیٹا نہ مل سکا، خواجہ سراؤں کے میک اپ کے باعث ملزمان کی شناخت مشکل

رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کی شناخت مشکل ہوگئی، پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کے زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہو کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، خواجہ سراؤں نے بلیک رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی تاہم گاڑی کے حروف مدھم ہونے کے باعث ڈیٹا نہیں مل سکا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں,حملےکا مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےجس میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق رؤف حسن ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جارہے تھے تو حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا اور اسی دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور جان لیوا حملہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، جیسے ہی خود کو بچانے پیچھےہٹا تو چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ بھی کہہ چکے ہیں کہ خواجہ سراؤں کی شناخت نہیں کی جا سکتی،کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ میک اپ کیا ہوا تھا
https://twitter.com/x/status/1794394735756316772
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
حکومت نے جرائم پیشہ افراد کی زندگی آسان کر دی. میک اپ کرکے واردات کرو تاکے پہچان نا ہو سکے