سائنسدان
Senator (1k+ posts)
میڈیا عمران خان کی ذاتی زندگی پر بات کرنے کیلئے یہ دلائل پیش کررہا ہے کہ عمران خان پبلک پراپرٹی ہیں اس لئے ان کی ذاتی زندگی پر بات کرنی چاہئے۔ دوسری دلیل یہ دی جارہی ہے کہ عمران خان نے اپنی شادی پبلک کی تھی اسکی شادی کی تصویریں میڈیا پر جاری کی گئی تھیں۔ تیسری ریحام خان سیاسی ایکٹیویٹی کررہی تھیں، چوتھی عمران خان نے اپنی طلاق نعیم الحق کے ذریعے دی۔
عمران خان کو پبلک پراپرٹی کہ کر میڈیا نے عمران خان کے خلاف سب کچھ بول لیا صرف بیڈروم میں کیمرے لے جانا باقی رہ گئے ہیں۔ اگر عمران خان کی زندگی پبلک پراپرٹی ہے تو اسے سے جڑی ہر چیز پبلک پراپرٹی ہونی چاہئے۔ پبلک پراپرٹی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے جسے عوام استعمال کرتے ہیں، پارکس، سڑکیں ، گراؤنڈز، میونسپل کے باتھ رومز یہ سب پبلک پراپرٹی ہیں لیکن ریاست کسی کو اجازت نہیں دیتی کہ اس پبلک پراپرٹی کا ستیاناس کرے، میونسپل کے باتھ رومز میں گندگی پھیلائے، پارکس میں پھول اور پودےتباہ کردے، سڑکوں پر کیلے کے چھلکے پھینکے۔ پبلک پراپرٹی کی حدودقیود ہوتی ہیں ، کوئی ضابطہ ، قانون ہوتا ہے۔
دوسری میڈیا کی دلیل یہ ہے کہ عمران خان نے پبلک کے سامنے شادی کی ہے۔ میڈیا سے یہ سوال پوچھا جانا چاہئے کہ کیا عمران خا ن شہبازشریف کی طرح خفیہ شادی کرتا؟ ظاہر ہے کہ اس نے کھلے عام شادی کی ہے کوئی چوری چھپے نہیں کی تھی۔ اس کی خبر تو بنتی تھی اور شادی کی تصویریں بھی سامنے آنا تھیں۔ اگر بالفرض وہ خفیہ شادی کر بھی لیتا تو آپ نے کہنا تھا کہ دیکھا اس نے عوام کو دھوکا دیا ہے۔ جنتا میڈیا نے عمران خان کی طلاق کے ایشو کو اٹھایا کیا میڈیا نے کبھی شہبازشریف کی ایک سابق ڈی پی او کی اہلیہ سے زبردستی طلاق دلوا کر شادی، عائشہ احمد حمزہ شہباز سکینڈل پر آواز اٹھائی ہے؟ اگر کل کلاں حمزہ شہباز یا شہبازشریف کا ذکر آئےگا تو یہی اینکر یہ کہتے پائے جائیں گے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔تصویریں تو مریم نواز کی صاحبزادیوں کی بھی میڈیا پر آتی ہیں پھر یہ دوغلا پن کیوں؟
تیسری دلیل یہ کہ ریحام خان نے سیاست میں انٹری ماری تھی۔ انٹری تو سیاست میں مریم نواز نے بھی ماری ہے تو کیا لوگوں کو مریم نواز کی ذاتی زندگی، کیپٹن صفدر کے مانسہرہ اور مریم نواز کےلاہور میں بیٹھنے پر بات کرنیکی اجازت ہے؟ ہم ریحام خان سے لاکھ اختلاف کریں لیکن میڈیا نے ریحام خان سے بھی بہت زیادتی کی ہے عجیب وغریب خبریں اڑا کر کہ ہری پور کیوں گئی؟ لاہور کیوں گئی؟ عمران خان کے بچے آنے پر کراچی کیوں چلی گئی؟ اسکا شناختی کارڈ نیا کیوں نہیں بنا؟ اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں سسپنڈ ہوا؟ اس نے یہ کیوں کیا وہ کیوں کیا؟ میڈیا نے ریحام خان کے بارے میں طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا تھا۔
چوتھی دلیل میڈیا کی یہ تھی کہ عمران خان نے طلاق کی خبر نعیم الحق کے ذریعے کیوں دلوائی؟ میڈیا کو یہ معلوم نہیں کہ نعیم الحق تحریک انصاف کا رکن ہونے کے باوجود عمران خان کا کرکٹ کے زمانے کا دوست ہے ۔ اگر عمران خان نے کنفیوژن دور کرنے کیلئے خبر جاری کروادی تو کیا قباحت ہے؟ ساتھ ساتھ نعیم الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ تبصرے اورقیاس آرائی سے گریز کریں تا کہ کنفیوژن نہ پھیلے لیکن میڈیا نے طرح طرح کی کہانیاں نشر کرنا شروع کردیں۔
اگر میڈیا کو زبان مل گئی ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ جو گند منہ میں آئے وہ کرنا شروع کردے۔ میڈیا کو لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہئے۔ میڈیا کو یہ اجازت نہیں ہے کہ کسی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اند رگھس جائے اور خبر بنانا شروع کردے۔ جس طرح میڈیا حرکتیں کرتا ہے اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ یہ میڈیا ڈیلی میل یا چترالی میگزین جیسے ادارے ہیں۔کیا میڈیا یہ بتاناپسند کرے گا کہ عمران خان کی طلاق کو موضوع بناکر میڈیا نے کتنا عوام کا فائدہ کیا ہے۔ کہیں میڈیا عمران خان کی خبر کی آڑ میں لوگوں کی توجہ اصل مسائل ، حکومتی کرپشن سکینڈلز، بیڈگورننس، آئی ایم ایف سے نئے قرضے، سندرفیکٹری حادثہ سے ہٹانے کی کوشش میں تو نہیں تھا ؟