http://www.express.pk/story/282656/#KunwerDilshad#ECP
اسلام آباد: سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے بھی افضل خان کے الیکشن2013ء میں دھاندلی کے الزامات کی تصدیق کر دی۔
اپنے ایک انٹرویو میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشننے کہا کہ وہ ڈیڑھ سال سے الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے بارے میں اخبارات میں لکھ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں بے جا مداخلت کی گئی۔ انتخابات سے قبل ہی میچ فکس ہو چکا تھا۔ جس میں پنجاب کی نگراں صوبائی حکومت اور نجم سیٹھی کا اہم کردار تھا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو الیکشن کمیشن کو دباؤ میں نہیں رکھنا چاہیے تھا۔
کنور دلشاد نے کہا کہ افتخار چوہدری کا ریٹرننگ افسران سے خطاب کس قانون کے تحت تھا۔ تمام ریٹرننگ افسران دھاندلی میں ملوث نہیں تھے۔ متنازعہ آر اوز کو طلب کر کے ان سے خفیہ سیل کی تشکیل کے حوالے سے حلف لیا جائے۔