میٹھا میٹھا ہپ ہپ ، کڑوا کڑوا تھو by Noman Alam

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
میٹھا میٹھا ہپ ہپ ، کڑوا کڑوا تھو

by Noman Alam

نعمان عالم ، خارکوف ، یوکرین ، مورخہ سولہ مارچ سن دو ہزار تیرہ

قوموں کا حال انکی تہذیب کی عکاسی کیا کرتا ہے ، زرداری ، عمران خان ، نواز شریف یا پھر کسی فوجی ڈکٹیٹر نے تمہارے گھر کے سامنے کھلے گٹر پہ آ کے ڈھکن نہیں رکھنا ، الیکشن کے دو مہینے تو کیا بلکہ دو سال بعد بھی تم اسی بدبو کو سونگھو گے جیسا پچھلے دو عشروں سے کرتے آ رہے ہو ، اب دو عوامل عیاں ہیں ، پہلے تو یہ کہ تم اس بدبو کے عادی ہو چکے ہو اور اسکو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے ہو ، دوسرا یہ کہ تم اپنے اندر کی گندگی کو بھول کر باہر سے فرشتے ڈھونڈتے ہو ، جو راتوں رات آئیں گے اور تمہاری راہوں میں پھول بکھیر چھوڑیں گے ، حقیقت سے منکر ہونے کی بلندیوں کو تم نے ایسے چھوا ہے ، دنیا کی کوئی قوم تمہارا مقابلہ کرنے سے عاری ٹھہری -

یہ جو انسان بنے بغیر تم نے مسلمان ہونے کا ڈھونگ رچا رکھا ہے بلکل اسی رقاصہ کی طرح ہے جو دن کے اجالے میں چڑھاوے دیا کرتی ہے اور رات کو اپنا کوٹھا سجاتی ہے ، مجھے اس رقاصہ کو مومنہ کہنے میں اتنی ہی جھجھک ہے جتنی کہ تمہیں مسلمان کہنے میں - جس طرح ایک شرابی شراب کے نشے دھت اپنے اس پاس والوں کا جینا دوبھر کر دیتا ہے اسی طرح تم نے اپنے اوپر مذھب کا حلیہ بگاڑ کے جو لحاف بنایا ہوا ہے اس نے تمہارے ارد گرد کے ماحول کو جہنم نما بنا ڈالا ہے

تم لوگ ایک نبی کی سنت کی تکمیل میں اپنی اننٹریوں کی وحشت کو ٹھنڈا کرنے کا جہاں سامان کرتے ہو ، وہیں دوسرے نبی کی سنت کے منکر ہو جاتے ہو ، بار بی کیو کھا کے ، کوکا کولا کی بوتل پی کے ، ناک کو شہادت کی انگلیوں کے درمیان دبوچ کے تم فضلات کے ڈھیر سے گزرتے ہو اور لمبی ساری نماز پڑھ کر اسی طرح گھر واپس آ جاتے ہو جیسے یہ گند تم نے نہیں کمیٹی والوں نے کیا ہے ، اور کیا کس کس کے گالیاں نکالتے ہو سسٹم کو ، کمیٹی والوں کو ، پھر ذرا چاۓ کی چسکی لے کر کے تمہاری مہان سوچ میونسپل کمیٹی سے ، سیدھا اسلام آباد پوھنچتی ہے اور گالیاں نکالتے نکالتے خیال آتا ہے کہ یہ تو سسٹم خراب ہے ، یہ تو حکمران خراب ہیں ، یہ حکمران اسرائیل اور امریکا کے پٹھو ہیں ، میں اس لئے صاف ہوں کیونکہ میں نے تو نماز بھی پڑھ لی ہے ، قربانی بھی کر دی ہے ، دعا بھی مانگ لی ہے ، ہمساۓ کو ایک گوشت کا ٹکڑا اور پانچ ہڈیاں بھی دے دی ہیں ، کلف لگے کپڑے بھی پہن رکھے ہیں ، میں تو بلکل ٹھیک ہوں ، خراب تو یہ ساری دنیا ہے بس یہی تمہاری عقل ہے ، یہی تمہاری سوچ اور اسکا معیار

میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو ایک محاورہ نہیں رہا ، یہ تو اب ایک سوچ بن چکا ہے ، یہ ایک معیار بن چکا ہے ، یہ تمہارے اندر کی بدبو کو چھپانے والا عطر بن چکا ہے اور اس چوں چوں کے مربے کو ڈھانکنے والا ڈھکن بن چکا ہے - تم سب اس بچے کی مانند ہو جسکو اسکا باپ اگر پوچھ کہ اسکے اتنے تھوڑے نمبر کیوں اۓ ہیں تو وہ کہتا ہے کہ فلاں کے بھی تو اتنے ہی اۓ ہیں ، یعنی جب میں پاکستانی ہو کر پاکستان کے بارے میں لکھتا ہوں تو مجھے بڑی دیٹھائی سے یہ جواب دیا جاتا ہے کہ زیادہ بک بک نہ کر انڈیا کون سا جنت بنا ہے یا پھر امریکا کہاں کا نمازی پرہیزگار ہے ، لعنت ایسے جوابات پر اور اسکو دینے والوں پر جن کے کانوں اور سر سے میرے الفاظ پھر کر کے گزر جاتے ہیں ، ہاں یہ بھی کہنا بھول گیا کہ میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پہ رات کو تین بجے بیٹھ کر کام کرتا ہوں لہٰذا بقول انکے اس مٹی کے ذروں کے لئے اور مکینوں کے واسطے میری شب بیداری سراسر بکواس ہے ، ہاں انکا ڈیٹھ پن اور ان جیسے دوسروں کا ڈیٹھ پن ایک عظیم امت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اگر حقیقت میں تم سچے ہو تو پھر ایسے ہی مومن رہو ، ایسی ہی جہنم میں رہو اور جب تک تمہیں جگا نہ لوں میں ایسی ہی بکواس لکھتا رہوں گا
 
Niazi Hawk

Minister (2k+ posts)
Laly itna ghusa na kya kr,yahi baat aram sy bhi khi ja skti hai,alfaz ki sakhti sy alfaz apni taseer kho dety hain
 
monh zorr

Minister (2k+ posts)
نیازی،،،نعمان بچہ اچھا ہے ، بس اسکے ساتھ وہی پرابلم ہوگئی ہے کہ ابے نے گٹروں کی بدبو سونگھ سونگھ کر،الٹے سیدھے ہاتھ پاؤں مار کے کاکے کو بڑا کیا، کہ جب اسکی مونچھیں نکل آئیں گی تو بڑھاپے کا سہارا بنے گا،،،لیکن جب اسکی مونچھیں نکل آئیں تو یہ خود یوکرائین نکل گیا، اور ادھر خارکوف، میں رہ کر خود کو گورباچوف، کا کزن سمجھنے لگا،ادھر صاف ستھری ،سڑکیں، اونچی بلڈنگیں، مارکیٹیں، بسیں ، بیہودہ کلب، مادر پدز آزاد ، پارک دیکھ کر اسے اپنی قوم پر بہت غصہ آتا ہے کیسے بزرگ تھے جو یہ سب سہولیات اور عیاشی کا انتظام نہ کرکے گئے، نیازی بھائی،،آپ خود سوچیں، ہمارے ان پیارے پیارے پھول سے بچوں کو باہر جا کر ٹکے ٹکے کی نوکری کرنی پڑتی ہے ، اور ملتا کیا ہے،،صرف آنکھوں کی تپش،، اگر اپنے ملک میں یہ سب انکی پیدائش سے پہلے کردیا جاتا، تو یہ کیوں اپنے اجداد کو اور انکے مذہب کو برا بھلا کہتے،،،ایں جی؛
اب تم ان سے یہ نہ پوچھنے بیٹھ جانا کہ ،،بھائی بقراط،،آپنے اپنی قوم کیلئے کیا کرا ہے، تو یہ سوال غلط ہوگا، کیونکہ قوموں کا فرض ہے کہ ان جیسوں کی خدمت کریں، یہ قوم کے باپ کے نوکر ہیں، یہ کم ہے کہ خارکوف چلے گئے ہیں،
 
is madr pidr aazaad muashre main mai ne 2 larkio ko musalman kia hai, us muasharay main apne ghar ke bahr ki naali ko saaf kia hai na keh comittee walo ko galian de kar unka intizar kia hai, main ne pak main 7 sal nokri kar ke GST dia hai jo sb log sabun khareene tak par dete hain aur jiska 33% hisa pakistan army leti hai aur aj sirf 18000 taliban ke hatho sipahioon ke gale katwa rahi hai, ***** aisi soch par , hm ne apne hi mulk ko dust bin bana dia hai, apne kurte se niklo aur dosro ki madad karo na keh namaz parh ke dua kar k ankhen bnd kar ke so jao, zara socho Allah keun nahee sunta ? niyat hi to nahee hai saf jiski waja se nahee sunta......bato ka jawab nahee hai aur personal attack main mahan ho
 
agr ap puri qom pr common attack naa karty,, tu mein ap jesy achay admi ku jawab deytaa? apky khyall mein ess mulk mein sub esay hee heen, jesy ap furma rahy heen, ap gorr nahee karty k ess halat mein jub , zydaa tar log esky dushman heen, say like taliban, voh kon log heen ju esay saharaa dey kar, kisi naa kisi tarhaa chala rahy heen, namaz par kar dua mangny waly log majorty mein corrupt nahee hotay, corrupt society mein corruption less hona kam baat hy,?ap ny gst diya,,ap zimadar admi heen, kia ess par kisi k tareef ki jaeey , k voh chor nahee? yeh qoom 85% illetrate logon per mushtamil hyap jesy talem yafta logon sy ,positiveaprochki ummed hy, naa k, taney ,agay pary, kucjh positive , kuc practival kareeen, help your nation ,where you find her , sub standard,,man,believ you nice ,,now this the time you ,show your NICE
 
naveed

Chief Minister (5k+ posts)
Noman, how big of a celebrity are you? Why do you have to write your name in title every single time?