میٹرک کے امتحانات میں پرچے لیک کرنے والے اہم کردار سے متعلق بڑے انکشافات

paper-leak-metric-sindhd.jpg


میٹرک کے امتحانات میں پرچے لیک کرنے والے اہم کردار سے متعلق بڑے انکشافات

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کےپیپرز سے قبل سوالنامے لیک کرنے والے نوجوان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دسٹرکٹ سینٹرل کی پولیس نے نویں اور دسویں جماعت کے پرچے لیک کرنےوالے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ واٹس ایپ پر ایک نائن ٹین گروپ کے نام سے ایک گروپ بنا ہوا ہے جس میں 200 سے زائد افراد شامل ہیں، اس گروپ کے ایڈمن میں فیاض جمالی اور سفیان شامل ہیں۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک پیپر لیک کے نام سے بھی گروپ موجود ہے، میں نے ایک گروپ میں دسویں کلاس کے حل شدہ پرچے شیئر کیے تھے۔

نوجوان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ایک جیولر دکان پر جیولری ڈیزائن کا کام کرتا ہے او ر ساتھ ہی ساتھ گورنر ہاؤس میں باقاعدگی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی کلاسز بھی لیتا ہے، اس نے کہا کہ کلاس میں مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آتا اور سب کچھ سر سے گزر جاتاہے مگر اس کے باوجود میں پڑھنے کیلئے جاتا ہوں۔