میٹرو بس میں4 کروڑ72 لاکھ افراد نے سفر کیا

hassan.te

Minister (2k+ posts)
People travelled= 47200000
inauguration. Feb 2013
total number of days till feb 2017= 1460 days
average passengers= 47200000/1460= 28767 passengers per day

i am giving benefit of doubt and not including the pindi metro in this calculation, now where are the folks who say that over 1 lac people use it daily....

پنجاب اسمبلی: میٹرو بس میں4 کروڑ72 لاکھ افراد نے سفر کیا ہر ٹکٹ پر43.86 روپے سبسڈی دی: وزیر ٹرانسپورٹ


لاہور (کلچرل رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ سپورٹس رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ چودھری شیر علی خان نے بتایا لاہور اورنج ٹرین منصوبہ 1.6266 بلین ڈالر کا ہے، اس کی فزیبلٹی رپورٹ ایک نجی کمپنی ایم وی اے ایشیا نے بنائی تھی، نیسپاک نے اس میں ترمیم کی تھی، اس منصوبہ میں 2171 لوگوں کو اراضی کے 11 ارب 51 کروڑ روپے ادا کئے جا چکے ہیں جبکہ 7 ارب 29 کروڑ روپے کی ادائیگی باقی ہے، میٹرو بس میں گزشتہ مالی سال میں روزانہ اوسطاً 119 129 مسافروں نے سفر کیا جنہیں 2 ارب 7 کروڑ روپے سبسڈی دی گئی۔ ہر ٹکٹ پر سبسڈی 43.86 روپے ہے۔

مسافروں کی تعداد 4 کروڑ 72 لاکھ تھی۔ اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اپوزیشن رکن خدیجہ عمر نے وزیر ٹرانسپورٹ سے سوال کیا کہ اورنج ٹرین منصوبہ کب مکمل ہو گا، نیز کیا اورنج ٹرین منصوبہ پر صوبہ اپنے وسائل خرچ کر رہا ہے؟ وزیر ٹرانسپورٹ چودھری شیر علی نے اس کے جواب میں کہا کہ اورنج ٹرین کا منصوبہ عدالتوں میں زیرسماعت ہے اس لئے میں حتمی تاریخ نہیں بتا سکتا کہ یہ پراجیکٹ کب مکمل ہو گا۔ سول ورک اور زمین کا حصول پنجاب حکومت نے اپنے خرچ پر کیا ہے جبکہ مشینری اور رولنگ سٹاک کے لئے قرضہ چینی بنک دے گا جس کی شرائط ابھی طے نہیں ہوئیں جس پر خدیجہ عمر نے کہا کہ حیرت ہے کہ آپ قرضہ لے رہے ہیں مگر شرائط طے نہیں کیں۔

آپ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ خدیجہ عمر نے دوسرا سوال کیا کہ آپ میٹرو بس پر 2 ارب 7 کروڑ سے زائد کی سبسڈی دے چکے ہیں، آپ محکمانہ عیاشیاں بند کریں تاکہ میٹرو بس اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔ اس کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سبسڈی کا فائدہ غریب عوام کو پہنچ رہا ہے۔ دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر نے تحریک التوائے کار پیش کی کہ پنجاب بھر میں نوسرباز گروہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹ رہا ہے مگر ذمہ داران ان افراد کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔

رکن صوبائی اسمبلی آصف محمود نے تحریک التوائے کار میں کہا کہ پنجاب بھر میں نیلام ہونے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہری بھی پریشان ہیں اور قومی خزانے کو بھی لاکھوں روپے کا ٹیکس کی مد میں نقصان ہو رہا ہے۔ سپیکر نے دونوں تحاریک التوائے کار پر متعلقہ محکموں کو جواب دینے کی ہدایت کی۔ خوراک پر عام بحث ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ اپوزیشن رکن اسمبلی مراد راس نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کر دی جس پر پہلے پانچ منٹ گھنٹیاں بجائی گئیں، پھر دس منٹ کا وقفہ کیا گیا مگر کورم پورا نہ ہوا۔

چنانچہ سپیکر نے یہ کہتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز بھی خوراک پر بحث ہو گی اجلاس پیر 20 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔ وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ اورنج ٹرین لائن میں جن لوگوں کی اراضی زیر آمدہ ہوئی ان میں سے 237 رہائشی، 735 زرعی اور 1199 کمرشل یونٹس ایکوائر ہوئے۔ سپیشل پیکیج کے تحت کمرشل اراضی کا معاوضہ 35 لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے دیا گیا اور رقبہ کی حدود 2 مرلہ تک مقرر کی گئی تھی۔ زرعی اراضی کا معاوضہ سپیشل پیکیج کے تحت نہیں دیا گیا۔ راولپنڈی میں خواتین کیلئے فی الحال علیحدہ بس سروس شروع نہیں کی جا رہی۔


http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/18-Mar-2017/578545
 
Last edited by a moderator:

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Punjab hukoomat kay paas special calculator hai. Aap ko kiya laga, kay aik ordinary say calculator say aap musafiron ki ginti kersaktay hain. PMLN walay apne team ko proper course kerwatay hain special calculator use kernay kay liyay.
 

Saviour

Minister (2k+ posts)
Lolzzzzzzz 43 rs subsidiary. Mean tax payers money goes for the survival of metro. Who gave the figure patwari minister lolzzx. Now calculate 43 rs with 4 crore.
 

PIND-WALA

Chief Minister (5k+ posts)
Tax is collected all across province but subsidy is only given to riders of metro bus in Lahore city only. Nice approach.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
This data is for only 1 year... So in 1 year they gave subsidy of 2.07 billion Rupees for Lahore Metro Bus only, If we Include Rawalpindi, Islamabad, and Fasialabad Metro then calculate the subsidy given Each year on this project... Is that a wise thing to do?

Their argument is that this subsidy is given to the Poor people. I really doubt that all the people traveling and being subsidized are poor, so the money is being used unwisely..
 
Last edited:

Back
Top