میرے کہنے سے کیا ہوتا ہے

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
میں خواہ طنز کے تیر چلاؤ یا ضبط کے آنسو بہاؤ فرق کیا پڑتا ہے؟ میرے طنز کرنے سے یہ شرما جائے گے یا ان کی حامی ان کی حمایت چھوڑ دینگے. میرے تنقید کرنے سے اپنا دکھڑا سنانے سے ان* کو خدا یاد آجائے گا یا ان کو آئینے میں اپنا اصل چہرا نظر اجا ئیگا؟ اور یہ تنقید اور طنز کن پر ہو رہا ہے وہ جو اصل میں "سنگ دل" ہے. جن کو اپنے بچوں اور پوتوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا؟ وہ جن کو لاہور پیرس نظر آتا ہے کہ وہ جو سندھ کے ریگستانوں کو گلزار بنا گئے یا وہ جو لاہور اور اسلام اباد سے پشاور کو ترقی کے راہوں پر دوڑا رہے ہیں۔

جو لوگ تیس تیس سالوں میں ایک بین القوامی معیار کا ہسپتال نہیں دے سکے جو اس ملک کو ایک بھی قابل فخر یونیورسٹی نہیں دے سکے. جو خود بلڈپریشر چیک کرنے کیلئے لندن پہنچ جاتے ہیں. جن کے بچے اکسفورڈ سے کم درجے کی یونیورسٹی میں پڑھتے نہیں ہیں. جن کو پارٹی میں مشرف کے یتیم ہی ملے ہے شامل کرنے کو یہ سب میرے ملک میں انقلاب لائینگے؟ اری یار مذاق کرنے کا مطلب یہ نہیں کے بیہودگی کی انتہا کی جائے. یار شرم کسی کو کیوں نہیں آتی. اپنے ہی ملک میں لوگوں کو غائب کرنے کا رواج کب جائے گا؟

ہمیں یہ "کتے" کب تک بنبوڑھتے رہے گے کب تک اخر کب تک؟* عسکری ادارے حب الوطنی اور ملک دشمنی کے سرٹیفیکٹ دینا کب بن کریگی؟ جنرل رانی سے لیکر ایان علی تک طوائفوں کا کردار کب تک سیاست میں موروں کا ناچ ناچے گی. ہم گوروں کے ذہنی غلامی سے کب آزاد ہونگے. کب آزادی کا سورج کا طلوع ہوگا یہ گھٹن صرف مجھے ہی کیوں کھائی جا رہی ہے. مجھے سانس لینے کیلئے ان بڑوں سے اجازت لینے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے. مجھے اپنے سائے سے کیوں ڈر لگتا ہے؟

خان سائیں چوہدری وڈیرا کب انسان بنے گے؟ یہ سب بڑے نام کے بڑے مزاحیہ کردار کب تک مجھ پر مسلط رہے گے؟ اللہ کرے سوچ کی اندھی آئے* فکر کاطوفان آئے اور ان* ٹھیکداروں کو بہا لے جائے کیونکہ میری اوقات اس قابل نہیں کے میں گندگی کا یہ ڈھیر خود سر سے اتار پھینکو.
 
Last edited:
رو" شاہ "رو
تیری قسمت میں رونا ہی لکھا ہے تو کوئی کر بھی کیا سکتا ہے تجھے گلاس ہر وقت خالی ہی نظر آئے گا یہ مانا کہ سب کچھ ٹھیک نہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بہت کچھ اچھا بھی ہے
کبھی اس اچھا ہو نے پر بھی قلم اٹھا کبھی یاد کرنا آزادی کے وقت ہماری کیا حالت تھی ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے رقم ، دفاترمیں ڈھنگ کی اسٹیشنری اورفرنیچر تک نہ تھا اور اب اللہ کا شکر ہے اس کا دیا بہت کچھ ہے ہمارے پاس ہاں ! ہمارے بھی برصغیر کے دیگر ممالک کی طرح سماجی ، معاشرتی مسائل ہیں جو حل طلب ہیں اورسلسلے میں دوسروں کو ہدف تنقید بنانے سے پہلے ہر فرد کو جوداپنا محاسبہ کرنا ہوگا
میرا ایک مفت مشورہ ہے کبھی اپنے ملک افغانستان کا تقابل مملکت پاکستان سے ضرور کرنا بہت کچھ سمجھ میں آجائے گا

 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
خوب لکھا شاہ جی، لکھتے رہو اور ہاں یہاں جلنے والوں کا مونھ نہی روح کالی ہے
 

cms123

Minister (2k+ posts)
خوب لکھا شاہ جی، لکھتے رہو اور ہاں یہاں جلنے والوں کا مونھ نہی روح کالی ہے

Dehaaan rakhein aaj kal siasat.pk ke ADMIN bhi bakou maal hein.............ye bhi HAkoomat ki A>S>S kiss kertey hein..........kahein aap ka thread delete na kerdein......BANDER ke haath mein USTRAA hey.......
 

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
خوب لکھا شاہ جی، لکھتے رہو اور ہاں یہاں جلنے والوں کا مونھ نہی روح کالی ہے

ان سب کا جواب میرے پاس ہے لیکن سوچتا ہو جواب میں گالی آئے گی تو فائدہ کیا. بس جلنے دو ان کو
 

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
Dehaaan rakhein aaj kal siasat.pk ke ADMIN bhi bakou maal hein.............ye bhi HAkoomat ki A>S>S kiss kertey hein..........kahein aap ka thread delete na kerdein......BANDER ke haath mein USTRAA hey.......

اچھا میں تو سمجھا تھا انقلابی ہے سب کے سب. لیکن اچھے لوگ ہیں مجھ جیسوں کو برداشت کر لیتے ہیں یار یہ بڑی بات ہے
 

Back
Top