Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1826212705616675133
میرا کپتان جیل میں قیددنیا بھر کے عالمی میڈیا کو انٹرویو دے رہا ہے لیکن میرا شیر آزاد ہوکر اپنے ہی ملک کے میڈیا سے کترا رہا ہے جب اسکو ایوان سے نکالا گیا تو جی ٹی روڈ ہر جگہ رک رک کر پوچھتا تھا مجھے کیوں نکالا ۔منصور علی خان
میرا شیر یہ سوال کررہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا جبکہ میرا کپتان ڈونلڈ لو، جنرل باجوہ کا نام لیکر کہہ رہا ہے کہ مجھے اس نے نکالا اور اس وجہ سے نکالا۔ منصور علی خان
میرا شیر علاج کے بہانے لندن گیا، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں رہا اور اس سے چند قدم کے فاصلے پر بی بی سی کے دفاتر ہیں،میرا شیر چہل قدمی کیلئے ہائیڈ پارک تو گیا لیکن کبھی بی بی سی دفتر انٹرویو کیلئے جانا مناسب نہ سمجھا۔ منصور علی خان
میرا کپتان جیل میں قید ہوکر بھی میڈیا سے دور نہیں رہنا چاہتا اور میڈیا کو انٹروویو دے رہا ہے جبکہ میرا شیر ریکارڈ شدہ پریس کانفرنسز کرنے پر مجبور ہے۔ منصور علی خان
میرا کپتان جیل میں ہوکر بھی فرنٹ فٹ پر کھیل رہا ہے جبکہ میرا شیر مرضی کی بچ بناکر بھی بیک فٹ پہ کھیل رہا ہے۔ منصور علی خان
میرا شیر 2017 سے مجھے کیوں نکالا کی گردان سے باہر نہیں آرہا ۔ کیا میرا شیر میرے کپتان کو بیانئے کی جنگ میں مات دے سکتا ہے؟ منصور علی خان
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/ulZskyc.jpeg
Last edited by a moderator: