ایک شخص نے اپنی زندگی کے جوبن پہ فیصلہ کیا کے وہ دنیاکو برائی سے اچھائی میں بدل دے گا-کچھ عرصہ گزرا تو اس نے کہا یہ مشکل ہے ،میں صرف اپنا ملک ہی بدلوں گا ،کچھ عرصہ اور گزرا تو اس نے کہا یہ مشکل ہے،میں صرف اپنے شہر کو ہی بدلوں گا ،کچھ عرصہ اور گزرا تو اس نے کہا یہ مشکل ہے،میں صرف اپنے محلے کو ہی بدلوں گا،کچھ عرصہ اور گزرا تو اس نے کہا یہ مشکل ہے،میں صرف اپنےگھر کو ہی بدلوں گا مگر وہ بھی وقت گزر گیا جب وہ مرنے کے قریب ہوا تو اس نے اپنے اپ سے کہا کاش میں اگر اپنے آپ کو ہی تبدیل کر دیتا تو شائد میں اپنے محلے ،شہر ،ملک کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی تبدیل کرنے کا بیج بو دیتا-سب سے پہلے ہم سب کو اپنے طور پر تبدیل ہونا پڑی گا ،اپنی اپنی کیپیسٹی میں اگر ہم سب دیا نتداری سے کام لیں تو ایک دیا نتدارمعاشرہ خود بخود ہی وجود میں آ جائے گے ،اور اگر کوئی اس سے آسا ن کام کرنے کا خوا ہش مند تو اسلامی تعلیمات سب سے بہترین راہ مشعل ہیں