اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کے والد آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کےلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی زندگی کے ساڑھے گیارہ سال جیل میں گزارے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، دہشت گردی کی انہوں نے اپنی والدہ کو کھودیا۔
واضح رہے کہ صدر مملک آصف علی زرداری کے دور صدارت کی مدت آج ختم ہورہی ہے، انہیں آج ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرکے رخصت کیا جائے گا۔