
زید حامد کا جمائما پر اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کا الزام عائد کردیا، اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے زید حامد نے الزام عائد کیا کہ گولڈ اسمتھ ،جمائما گولڈ اسمتھ عمران خان کے بچے رکھ کر انہیں بلیک میل کررہے ہیں، جمائما عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر جتنے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں اسے کنٹرول کررہی ہے۔
زید حامد نے کہا میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی جمائما نے بند کروایا، ساری بین الاقوامی مہم چلانے تک سارا کام گولڈ اسمتھ فیملی لندن سے کنٹرول کررہی ہے، یہ الزام نہیں ہے کوئی تہمت نہیں لگا رہا، یہ کہتے ہیں عمران ہماری ریڈ لائن ہیں۔
زید حامد نے کہا یہ لوگ یاد رکھیں پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں ہے، کوئی سیاسی لیڈر کوئی آرمی چیف پاکستان سے بڑا نہیں ہے، جب جو غلطی کرتا ہے ہم مزاحمت کرتے ہیں،عمران خان پاکستان سے بڑا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی سے خوش نہیں ہیں، جنرل فیض کو لگانا چاہتے تھے، جنرل فیض بھی آرمی چیف بننا چاہتے تھے،جنرل فیض اور عمران خان نے جنرل عاصم کو ہٹانے کے لئے سازش تیار کی، ان پر کرپشن کے الزامات لگائے،عمران خان نے بات دل میں رکھی،جنرل عاصم نیوٹرل تھے،جنرل عاصم کو نواز شریف نے اس لئے تعینات کیا تھا کیونکہ وہ کسی کے امیدوار نہیں تھے۔
زید حامد نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے الطاف حسین کا تذکرہ کیا اور کہا الطاف حسین نے اردو بولنے والوں کی نسلوں کوتباہ کردیا، ان کے پیچھے بھی لوگ چلے تھے، ایسا ہی سب عمران خان کے ساتھ ہورہاہے۔