میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرنیکا &#16

MariaAli

Banned
مکہ مکرمہ: سعودی حکومت اگلے سال میدان عرفات میں مستقل طور پر فائر پروف خیمے نصب کرے گی جہاں ہر سال 9 ذوالحجہ کو 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کا لازمی رکن وقوف عرفات ادا کرتے ہیں۔آن لائن کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل سلمان الامر نے بتایا کہ پرو جیکٹ پر12ارب ریال لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبہ80لاکھ مربع میٹر پر محیط ہوگا جہاں بنائے جانے والے خیمے 2 منزلہ ہوں گے، ان فائر پروف خیموں کی بلندی 15میٹرہوگی، ان خیموں کے باعث میدان عرفات کی گنجائش میں71فی صد اضافہ ہو جائے گااور ان میں لاکھوں عازمین ٹھہر سکیں گے۔دوسری جانب مدینہ منورہ کے میئر خالد طاہر نے کہا کہ حج کے حوالے سے شہر میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ 8 نومبر تک مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمین اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ صفائی کے خاص انتظامات کئے گئے اور اس مقصد کے لئے4 ہزار 876 ماہر اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ صحت عامہ سے متعلق امور کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
http://www.express.pk/story/289711/