میاں صاحبان اور غریبوں کی آہ

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
کیا کیا نہ ظلم کیے شریفوں نے . کبھی ماڈل ٹاون میں آپریشن کبھی میٹرو اور اورنج کے نام پر لوگوں کی بربادی . شریف برادران کے ظلم کا جو مزہ لاہور کے لوگوں نے چکھا ہے شاید ہی کسی اور نے چکھا ہو . آدھا لاہور ادھڑا ہوا ہے ملتان روڈ سے شالیمار تک لوگوں کے کاروبار بند ہیں اور لگتا نہیں اگلے ایک دو سال میں اورنج کا عذاب لوگوں کے سروں سے ٹلے گا . لاکھوں لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور باقی ٹریفک کا اژدہام مچا ہوا ہے جہاں مہنگی بجلی نے عوام کی زندگی تنگ کی ہوئی ہے وہیں نت نۓ ٹیکس کاروبار تباہ کر چکے ہیں لاہور تو ایسا لگتا ہے مکمل طور پر شریفوں کے ہاتھ سے نکل چکا ہے شاید ہی کوئی ایسا شخص بچا ہو گا جس تک شریفوں کا شر نا پہنچا ہو گا
انسانوں کو جانوروں کی طرح اٹھا اٹھا کر مارنے والے یہ شیر اب کسی اور کو کھانے کی سوچ رہے ہیں
گو کے اشتہاروں کا قرض اتارتے ہوے ایک عالمی میگزین نے اسحاق ڈالر کو ایشیا کا سب سے بہترین فنانس منسٹر قرار دے دیا تھا لیکن پاکستان کی عوام زمینی حقائق سے با خبر ہیں کس طرح سے تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ شہباز کی عیاشیوں اور نواز کی شاہ خرچیوں کی نزر ہو رہا ہے . کس طرح سے اندھا اپنوں اپنوں کو ریوڑیاں بانٹ رہا ہے کبھی آئ پپیز کے گھپلے اور کبھی نندی پور کی کرپشن آنے واہ کھاؤ پیو یہ پاکستانیوں کا غریب خانہ نہیں یہ شریفوں کا لنگر ہے
باقی رہی بات بیوقوف عوام کی تو ایک بار پھر سے جذباتی نعرے لگاؤ اور دو چار عظیم صحافیوں کو خرید کر اپنی سچائی کی جھوٹی گواہی لگوا دو. لیکن شرارتی انسان کبھی نا کبھی تو اپنی شرارتوں میں ضرور پھنستا ہے جیسے بارہ سنگھا اپنے خوبصورت سینگوں کی وجہ سے جھاڑیوں میں پھنستا ہے . ایسی طرح آج کل شریفوں کے سینگ بھی جمہوریت کی جھاڑیوں میں پھنسے ہوے ہیں . شریف برادران نے اردگان بنتے ہوے جو بھڑکیں ماری ہیں ان کی قیمت بہت زیادہ ہو سکتی ہے دراصل شریفوں نے پیشگی چیلنج کر کے جو طاقت کا ٹیسٹ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے وہ طاقت ظاہر بھی ہو سکتی ہے پچھلی ناکامی کی مثال اور انگلی کا کھڑا نا ہونا شریفوں کے لیے وجہ مسرت ہے لیکن اس بار پکا کام بھی ہو سکتا ہے . یہ تو صاحب ڈنڈا اور انگلی کی مہربانی ہے کہ ایک حد کے بعد انہوں نے آگے جانے سے انکار کر دیا تھا نہیں تو کون ان کو روک سکتا تھا . کس کے پاس اتنی عوامی پزیرائی ہے جس کے لیے عوام کٹنے اور مرنے کے لیے سڑکوں پر آ جاۓ گی . بہر حال شریفوں کو غریبوں کی آہوں نے گھیرنا ہی ہے اور انہوں نے ایک بار پھر سے نشان عبرت بننا ہی ہے
 
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Mian Saanp ko koun si ahh? Ahh tou Pakistan ko lagi hai jissey iss KHRAAM KHOUR family ne 8 saal mein loot loot kar aadaa kar diyaa hai.
 
Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
کسی نے شطرنج صاحب کی آئی ڈی تو نہیں چُرا لی ؟ (hmm) یقین نہیں آرھا ھے شطرنجی پوسٹ ھے ۔ ۔ ۔
 
Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
Re: تبصرہ کیجئیے

میرے جتنے مرضی سٹارٹڈ تھریڈ دیاکہ لے کسی میں بھی شریفوں کی تعریف ہو
ضروری نہیں بندہ عمران خان کا مخالف ہو تو وہ نواز شریف کا حامی ہو گا
یار کچھ عقل نو ہتھ ماریا کرو اکو جاہلاں والی گل نہ رکھیا کرو
 
بھائی ھم بھی نہ ذھنی غلام ھیں، اور نہ ھی شخصیّت پرست۔ ۔ ۔ ۔بچپن میں بھٹّو کے جادو کا اثر تھا، تھوڑی سی عقل پختہ ھوئی تو پیپلز پارٹی کی چوریوں کی سمجھ آئی، بے نظیر نے بھارت کو سکھّوں کی لسٹ دی، وہ پیپلز پارٹی میں آخری دن تھا ۔ ۔ ۔ جماعت اسلامی کی طرف توجّہ مبذول ھوئی، پتہ چلا صرف اسمبلیوں میں پہنچنے کے لئے اسلام کا نعرہ لگایا جا رھا ھے ، اور اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کے لئے ھر کرپٹ برسر اقتدار پارٹی کیساتھ بیٹھ جاتے ھیں، اُسکو منافق کہہ کر چھوڑ دی
جب تک تحریک انصاف کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتی رھے گی، اس کے ساتھ ھیں، جس دن آواز لگانا بند ھوا، ھمارے دروازے بھی اس پارٹی کے لئے بند ھو جائیں گے
 
میری مرضی میں عمران خان کی تعریف کروں یا نواز کی یا ٹرمپ کی یا ہیلری کی یا کسی کی بھی مخالفت کروں تو اس کا مطلب صرف میرا ما فی الضمیر بیان کرنا ہے نا کہ کسی کی وکالت یا دشمنی کرنا نہیں ہر کسی کی راۓ کی دلائل سے مخالفت یا توثیق ہونی چاہئیے گالیاں نکالنا یا بے عزت کرنا کسی مسلے کا حل نہیں اور نا ہی بندے کی قابلیت ہے