پاکستان میں قربانی کے دنوں میں عام لوگ بھی اتنے مہنگے جانور خرید رہے ہیں کہ یقین ہی نہیں آتا کہ پاکستان کوئی غریب لوگوں کا ملک ہے۔ بظاہر سفیدپوش نظر آنے والے لوگ بھی لاکھوں کے جانور خرید رہے ہیں۔ اور کچھ لوگوں نے تو حد کردی ہے، ایک شخص نے 18 لاکھ روپے کا بیل خریدا، ایک دوسرے شخص نے پچاس لاکھ روپے کے جانور خریدے (جس کی ویڈیو میں نیچے لگا رہا ہوں)۔ سوشل میڈیا پر تو چند ایک کی ویڈیوز ہی آئی ہیں، عام محلوں میں جاکر دیکھ لیں، لوگوں نے کتنے کتنے مہنگے جانور خرید رکھے ہیں۔ جس شخص کا کوئی جائز ذریعہ روزگار ہو وہ تو کبھی اتنے مہنگے جانور خریدنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ ان تمام لوگوں کے ٹیکس ریکارڈ چیک کئے جائیں جو ایک لاکھ روپے سے زائد کے جانور خرید رہے ہیں۔
اس بات کا غالب امکان ہے کہ ان میں سے 99 فیصد لوگوں کے پاس ناجائز پیسہ ہوگا۔ پاکستان میں مذہبی عبادات پر دونمبر کا پیسہ بہت زیادہ خرچ کیا جاتا ہے، یہ ایک طرح سے گلٹ نیوٹرلائزیشن کا طریقہ ہوتا ہے، گناہ بخشوانے کی نیت سے۔مساجد کی اکثریت قبضے کی زمینوں پر بنائی جاتی ہے، پاکستان میں 99 فیصد لوگ جو حج اور عمرے کرنے جاتے ہیں وہ دونمبر پیسے سے کرنے جاتے ہیں، اسی لئے پاکستان میں 99 فیصد حاجی بددیانت اور چور ہوتے ہیں۔ اسی طرح مہنگی قربانی کرنے والوں کی اکثریت بھی کرپٹ اور ٹیکس چور ہے، ان سب کا اگر ریکارڈ چیک کیا جائے تو ان کے کھاتے سے چونی ٹیکس نہیں نکلے گا اور قربانیاں یہ کررہے ہیں لاکھوں روپوں کی۔۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/YpJNNHk/mruaoero.jpg