
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف عمران خان کا احتجاج منافقت ہے۔
مریم نوا زشریف نے یہ بیان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیا اور سابق وزیراعظم عمران خان کو "فتنہ خان" قراردیا۔
اپنے بیان میں رہنما ن لیگ مریم نوا زشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے، ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ انہی کے پیدا کردہ ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کی رات کو قوم سے خطاب کروں گا، امید ہے لوگ پرامن احتجاج کیلئے گھروں سے باہر ضرور نکلیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-mary1111.jpg