مہنگائی کا طوفان:اوپن مارکیٹ میں گندم 4100روپے فی من پر پہنچ گئی؟

wheat-price-very-high-a.jpg


پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی قیمتیں 4100روپے فی من تک پہنچنے سے نیا ملکی ریکارڈ بن گیا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری آٹا کی سپلائی کو طلب کے مطابق متوازن کرنے اور گندم کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے گزشتہ روز فلارملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں2400ٹن اضافہ کردیا ہے۔

آج سے فلورملز کو یومیہ18 ہزار 600ٹن کی بجائے21ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی جس سے یومیہ سرکاری آٹا سپلائی میں96ہزار تھیلوں کا اضافہ ہوگا۔

مزید برآں پنجاب حکومت کو وفاق کی جانب سے فراہم کردہ امپورٹڈ گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہنچنا شروع ہو گئی۔ کراچی بندرگاہ پہنچنے والے پہلے جہاز کی 64ہزار ٹن میں سے 32 ہزار ٹن پنجاب میں پہنچ چکی ہے جبکہ64 ہزار ٹن گندم لیکر روس سے آنے والا دوسرا جہاز بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا۔

گزشتہ روز لاہور میں نجی گندم کی قیمت4ہزار روپے فی من جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں4100 روپے فی من تھی۔ یہ ملکی تاریخ میں نجی گندم کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس بڑے اضافہ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کے دستیاب ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے گزشتہ روز سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے فلارملز کا یومیہ سرکاری کوٹہ21ہزار ٹن کردیا ہے جس سے نجی گندم کی بڑھتی قیمتوں میں ٹھہراؤ آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

حلال رجیم چینج کے ثمرات
ابھی تو ابتدا ہے، نہ جانے آگے کیا ہو ؟