مہنگائی بلندترین سطح پر، کون کونسی اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں؟

shah11b11.jpg


اسلام آباد: ملک بھر میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح تینتیس اعشاریہ چھیاسٹھ فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران مزید ایک اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ٓٹا، گھی، دودھ، انڈے، آلو، چائے، چاول، گرم مصالحہ جات، دالیں، پیٹرول، ایل پی جی سمیت 30 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گھی کے اڑھائی کلو کے ڈبے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ایک اعشاریہ 64 فیصد اور آلو 2 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ لہسن کی قیمت میں پانچ اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پانچ اشیا سستی جبکہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، سستی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلا شامل ہیں جبکہ ڈیزل پانچ اعشاریہ صفر چھ فیصد اور پیٹرول چھ اعشاریہ چھتیس مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو عشاریہ تینتیس فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
still these rates are under reported, as Neutrals have many departments under their supervision.
 

Back
Top