[h=1]سابق زمبابوین کرکٹر پوری رات خطرناک مگرمچھ کے ساتھ سوتے رہے[/h]
عموما لوگ اپنی صبح کی ابتدا کسی اچھے کام سے کرتے ہیں لیکن زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر گائے وائٹال کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اگر اسے دنیا میں سب سے بری صبح کی ابتدا کہا جائے تو ہرگز غلط نہ ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق گائے وائٹال جب ایک صبح اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو اپنے کمرے میں 8 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ کی موجودگی پر حیران رہ گئے جو کہ پوری رات ان کے کمرے میں موجود رہا اور وہ اس سے بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔
وائٹال کے کہنا ہے کہ وہ رات بھر اپنے بیڈ پر سوتے رہے اور مگر مچھ ان کے بیڈ کے بالکل نیچے موجود رہا، میں اپنے زندہ موجود ہونے پر تو حیران ہیں مگر اس بات پر زیادہ خوش ہوں کہ صبح جاگنے کے بعد اپنے بیڈ کے کونے پر اپنے پاؤں لٹکا کر کافی دیر تک بیٹھے مگر پھر بھی مگرمچھ سے محفوظ رہے۔
وائٹال کے مطابق ان کے کمرنے میں آنے والا مگرمچھ گھر سے کچھ کلومیٹر دور واقعے ایک دریا سے آیا تھا اور اسے پکڑنے کے بعد واپس وہیں چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ گائے وائٹال نے 1993 سے لے کر 2003 تک زمبابوین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور
اس دوران46
ٹیسٹ میچز اور 147 ایک روزہ میچز کھیل
http://www.express.pk/story/176136/