لاہور: موٹر وے زیادتی کیس کےمرکزی مفرور ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ موٹر وے زیادتی کیس کےمرکزی مفرور ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا، عابد کو فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے
۔مرکزی ملزم عابد کا ساتھی اقبال عرف بالا مستری پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے،مرکزی ملزم عابد کا ساتھی اقبال عرف بالا مستری کو سی آئی اے نے وقار اور عباس کی نشاندہی پر حراست میں لیا تھا،ملزم بالامستری واقعے سے پہلے عابد کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا،ملزم واردات کے روز راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا ، اس کے قبضہ سے دس موبائل سمیں برآمد ہوئیں ہیں جن کے ذریعے یہ عابد کے ساتھ رابطے میں تھا ۔
موٹروے زیادتی کیس کا ایک اور ملزم شفقت بھی گرفتار ہےجسے خود سے گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شفقت کو دیپالپور سے حراست میں لیا گیا اور اسے لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔ملزم شفقت سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے اور شفقت کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی میچ کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی۔ راستے میں پٹرول ختم ہوا تو خاتون نے گاڑی کھڑی کردی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد آئے اور خاتون کو بچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزمان نے بچوں کے سامنے خاتون کا زیادتی کا نشانہ بنایا اورنقدی لے کر فرار ہوگئے تھے۔
موٹر وے زیادتی کیس:مرکزی ملزم عابد گرفتار - GNN HD News
لاہور: موٹر وے زیادتی کیس کےمرکزی مفرور ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
gnnhd.tv