گزشتہ روز ایک نجی چینل نے دعویٰ کیا کہ مونس الٰہی نے پرویز الٰہی کا فون اٹھانا چھوڑ دیا ہے۔
اس چینل نے دعویٰ کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی جیل میں شدید ڈپریشن اور مایوسی کا شکار ہوگئے، ان سے جیل میں سہولیات واپس لے لی گئی ہے۔
چینل نے مزید دعویٰ کیا کہ پرویزالٰہی عمران خان کے روئیے سے بھی مایوسی کا شکار ہیں، وہ فوری پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں، مگر مونس الٰہی کی وجہ سے نہیں کرپارہے۔
اس چینل کا دعویٰ کیا کہ مشکل وقت میں صرف چوہدری شجاعت ہی کام آئے ہیں جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور پارٹی میں واپس آنیکی دعوت دی۔
اس پر مونس الٰہی کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا، انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا جیل میں فون کی اجازت ہوتی ہے۔ میری آپ بات کروا دیں یا مجھے ان کا جیل والا نمبر بھیج دیں